کینیڈا میں غربت کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

Canada

Canada

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا میں سینکڑوں شہریوں نے غربت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکا جانے والی مرکزی شاہراہ بند کر دی۔

خراب معاشی حالات اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے ڈرم بجاکرحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے کے باعث پانچ صوبوں میں مختلف مقامات پر ریلوے لائنز ، سڑکیں اور پل بند ہو گئے۔ ٹریفک کانظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔