کینیڈا : (جیو ڈیسک) کینیڈا کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیکل ڈائیٹن نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کرکٹ کینیڈا کے نائب صدر ومل ہردت کا کہنا ہے کہ مائیکل ڈائیٹن باصلاحیت کوچ تھے، ان کے استعفے سے بہت مایوسی ہوئی تاہم وہ ان کی مجبوری سے واقف ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈائیٹن نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا جس پر وہ ان کے شکرگزار ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ومل ہردت نے مزید کہا کہ ڈائیٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے اور جلد ٹیم کے لئے ایک تجربہ کار کوچ کی خدمات حاصل کر لی جائیں گی۔ واضح رہے کہ مائیکل ڈائیٹن نے گزشتہ سال اکتوبر میں بطور کینیڈین کوچ ذمہ داری سنبھالی تھی، ان کے دور میں کینیڈا نے ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر اور دورہ نمیبیا میں شرکت کی۔