کیوں بلندی پا کے ہستی میں اتر جاتا ہوں میں
Posted on April 30, 2012 By Adeel Webmaster سیدارشاد قمر
top order to down
کیوں بلندی پا کے ہستی میں اتر جاتا ہوں میں
کس لیے احساس کی حد سے گزر جاتا ہوں میں
ڈوب جائے گی تو اپنے آنسوئوں میں سوچ لے
چھوڑ کے اے زندگی تجھ کو اگر جاتا ہوں میں
زخم بے انداز ہیں پھر بھی ٹھہرِ شہرِ طلب
آنے والی کل کی خاطر پھر سنور جاتا ہوں میں
کھنچتا ہوں سانس میں سنسان راتوں میں خلش
اور دن کے درد میں ہر سو بکھر جاتا ہوں میں
چیختے لمحوں کے آنسو اپنے دامن میں لیے
مجھ پہ یہ الزام ہے کہ اپنے گھر جاتا ہوں میں
کون جانے کون سی منزل بنے منزل مری
آتا ہوں جانے کدھر سے اور کدھر جاتا ہوں میں
بھید لے کے رات کی تاریکیوں کے اے قمر
چپکے چپکے دن کی بستی سے گزر جاتا ہوں میں
سید ارشاد قمر