کے ایس ای کے اوپن انٹرسٹ میں 61 کروڑ سے زائد کا اضافہ

kseOut

kse

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کراچی سٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں کے اوپن انٹرسٹ میں اکسٹھ کروڑ تیس لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جب کہ کاروباری حجم بھی پچھلے ہفتے کے مقابلے میں اناسی فیصد بڑھ گیا۔
پیر سے جمعے کے دوران فیوچرز کانٹر پر کاروبار کا حجم ایک کروڑ چھیالیس لاکھ شئیرز رہا جب کہ مستقبل کے سودوں کا اوپن انٹرسٹ چھیالیس فیصد بڑھ کر ایک ارب پیچانویکروڑ روپے ہوگیا۔ فیوچرز کا اسپریڈ ساڑھے بارہ فیصد بڑھ کر اکتالیس فیصد رہا۔
ایف ایف سی، پاکستان آئل فیلڈز، او جی ڈی سی ایل ، نیشنل بینک اور پی ایس او کے سودے نمایاں رہے مجموعی حجم میں ان کا حصہ اٹھاون فیصد رہا۔