کراچی اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے کیپٹل گین ٹیکس کی ادائیگی پرانے طریقے سے رائج کرنے پر اسلام ابا د میں ایف بی آر کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبران اسٹاک ایکسچینج کا موقف ہے کہ کیپٹل گین ٹیکس پرانے طریقے سے اسٹاک ایکسچینج میں ہی وصولی کیا جائے جیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے اور ایکسچینج میں ٹیکس وصولی کے لئے سی ڈی سی نظام بھی موجود ہے ۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ قوانین کے مطابق گین ٹیکس صرف نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک ہی وصول کرنے کا مجاز ہے اور ممبران کو انکم ٹیکس فارم کے تحت ہی تمام معلومات فراہم کرتے ہوئے ٹیکس جمع کرانا چاہئے۔