اسٹاک مارکیٹ(جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج نے ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چھونے کے بعد بلند ترین کلوزنگ کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔
بازار میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی، بینکنگ ، سیمنٹ، ٹیلی کام اور پاور سیکٹر میں سرمایہ کار زیادہ سرگرم رہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو ساٹھ پوائنٹس کے اضافے سے 15 ہزار 904 کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے لیے فروخت کی وجہ سے تیزی محدود ہو گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکانوے پوائنٹس کے اضافے سے پندرہ ہزار آتھ سو پینتالیس پر بند ہوا جو کلوزنگ کا بھی ایک نیا ریکارڈ ہے۔ مجموعی طور پر ساڑھے گیارہ کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔