کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں دو پوائنٹس کی کمی

karachi stock exchange

karachi stock exchange

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کاروباری حجم تو بڑھ گیا مگر انڈیکس اپنی جگہ پر اڑ گیا۔

گزشتہ سیشن کی مندی کے بعد کاروبار کا آغاز معمولی تیزی کے ساتھ ہوا۔ تاہم خریداری کے ساتھ فروخت بھی جاری رہی۔ جس کی وجہ سے بازار مجموعی طور پر جمود کا شکار رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو پوائنٹس کی کمی سے پندرہ ہزار تین سو تہتر پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر گیارہ کروڑ ترانوے لاکھ شئیرز کا کام ہوا۔