کراچی: (جیو ڈیسک) نیپرا نے کے ای ایس سی کے ٹیرف میں پچاسی پیسے فی یونٹ کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔کراچی میں صارفین کو مئی کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ ٹیرف میں کمی ستمبر 2011کے لئے کی گئی ہے جس کا اطلاق لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ستمبر میں 1 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی اور ستمبر میں فیول لاگت میں 80 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی تھی۔ نیپرا نے کے ای ایس سی کی درخواست پر فیصلہ 12 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔