گال ٹیسٹ (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دو سو اکیس رنز بناکر بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ رنگانہ ہیراتھ نے اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گال اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔
سری لنکا کے اوپنر دلشان فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے ان کی جگہ کرونا رتنے کو ٹیسٹ کیپ دی گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکللم نے اڑسٹھ اور ڈینیل فلن نے ترپن رنز بنا سکے ۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دو سو اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے رنگانہ ہیراتھ نے پانچ اور شامیندا اررنگا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ پر نو رنز بنا لئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لئے سری لنکا کو دو سو بارہ رنز درکار ہے اور اس کی نو کھلاڑی باقی ہے۔