گجرات شہر اور گرد و نواح میں مسلسل بارش نے ٹی ایم اے گجرات کی کارکردگی کا پول کھول دیا
Posted on December 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر اور گرد و نواح میں مسلسل بارش نے ٹی ایم اے گجرات کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ، بارش سے نشیبی علاقے اور سٹرکیں زیر آب آ گئیں ، اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہو گیا ، بارش سے ندی اور نالے دریائوں کا روپ دھار گئے۔
شہر میں کئی جگہوں پر ٹی ایم اے کی جانب سے نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی کھڑا ہو گیا ، بارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا اور گرم چائے اور خشک فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ، بارش تین دن جاری رہنے کا امکان ہے۔