گجرات میں پراکٹرز کی حلف وفاداری اور ان کو بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی)فاطمہ جناح کالج برائے خواتین یونیورسٹی آف گجرات میں پراکٹرز کی حلف وفاداری اور ان کو بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جس کی سعادت سال دوئم کی طالبہ میمونہ فیاض نے حاصل کی جبکہ سال دوم کی طالبہ مہوش طارق نے ہدیہ نعت پیش کیا سٹیج سیکرٹری نے پراکیٹرز کو منتخب کرنے کا طریقہ کار اور ان کی ذمہ داریوں سے حاضرین کو آگاہ کیا ، پرنسپل کوثر ممتاز نے تمام پراکٹرز سے حلف لیا اور ان کو بیجز لگائے ، جن میں مائدہ ارشاد ، پرواندیم ، انیسہ بانو ، اقصیٰ کنول ، سمائدہ نور ، حنا جہانگیر ، اقصیٰ جاوید ، اسوہ ، اسماء اشرف ، فائزہ کوثر ، زینب خاتون ، رابعہ افتخار ، کومل سلیم ، اقراء سونیا ، انمول محمود ، رباب ، طیبہ حنیف ، عمارہ خان ، ورہ حیدر ، ہاجرہ عارف ، آمنہ ذکاء ، آمنہ رباب ، ارم یاسین ، فضہ افتخار ، اقراء جاوید ، افراء اعجاز ، مقدس خاور ، افشاں افتخار ، سنبل فیاض ، سید ہ نگہت زہرا، انعم نذیر ، اقصیٰ نازش اور زنیرا سجاد شامل ہیں ، تقریب سے پرنسپل کوثر ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ملکر پراکٹرز کو کالج میں نظم و ضبط قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، تا کہ طالبات کا ر آمد شہری بن کر نظم و ضبط کے ذریعہ اپنی زندگی میں فعال کردار ادا کر سکیں ، جبکہ تقریب کے منتظمین میں مسز روبینہ شاہین ، مسز فرح ساجد ، اور مسز نرگس آراء شامل تھیں۔