گجرات کی حبریں 26.01.2013

ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

گجرات( جی پی آئی)ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم جوش و خروش کیساتھ منایا گیا ، مرکزی جلوس جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہوا ، جس کی قیادت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے کی ، جلوس سرکلر روڈ ، چوک شاہ حسین ، فوارہ چوک ، فیصل گیٹ ، چوک نواب صاحب ، ایسٹ سرکلر روڈ ، سے ہوتا ہوا چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہوا ، جلوس کے ہمراہ ممتاز مذہبی شخصیات و پیران کرام کی کثیر تعداد شریک تھی جن میں پیر سید علی حسین شاہ گجراتی ، پیر سید حسین شاہ ، پیر سید حسن شاہ ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، پیر نور حسین شاہ ، پیر سیدجماعت علی شاہ ،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ،ڈی پی او راجہ بشارت ، ممتاز شیعہ راہنماء آغا مبارک علی موسوی ، خاور بشیر بٹ ، شیخ عرفان پرویز و دیگر تھے ، جلوس کے اختتام پر عظیم الشان میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پیر سید سعید شاہ گجراتی ، حاجی عمران ظفر ، جاوید بٹ ، سید انور علی شاہ ، چوہدری خالد اصغر و دیگر نے خطاب کیا ، جس کے بعد جلوس اختتام پذیر ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسب سابق امام بارگاہ حسینیہ کے باہر جلوس عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا شانداراستقبال کیا گیا
گجرات( جی پی آئی)حسب سابق امام بارگاہ حسینیہ کے باہر جلوس عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا شانداراستقبال کیا گیا ، صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ ، آغا مبارک علی موسوی ، علامہ زمان حسینی ، پروفیسرسرفراز جعفری ، سید الطاف عباس کاظمی ،وقار الحسن ہیرا ، میر جواد حسین جعفری ، رانا مشرف علی ناز ، سید آصف رضا نقوی و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، جلو س کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن تاجران نوجوانان میلاد کمیٹی ضلع گجرات کے زیر اہتمام 33 واں عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نکالا گیا
گجرات( جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران نوجوانان میلاد کمیٹی ضلع گجرات کے زیر اہتمام 33 واں عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نکالا گیا ، قیادت الحاج امجد فاروق ، فیاض ہاشمی ، صاحبزادہ ظہیر معظمی ، علامہ عبد الرشید ، حکیم جواد الرحمن ، پیر اکرم دیوانہ ، علامہ طیب جلالی ، حافظ نقیب چشتی ، علامہ عبد الخالق ، جاوید بٹ ، سید وسیم حیدر ،سید انور شاہ و دیگر نے کی ، جلوس کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ، تاجروں اور شہریوں نے جلوس پر گلپاشی کی گئی اور قائدین کو ہار پہنائے ، جلوس کا آغاز عید گاہ سے ہوتا ہوا جی ٹی ایس چوک ، میلاد چوک ، تمبل چوک ، حضرت شاہدولہ چوک ، مچھلی چوک سے گزر کر چوک پاکستان پہنچا جہاں میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی رجسٹرڈ ضلع گجرات کے زیر اہتمام 33 واں عظیم الشان جلوس جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم 12 ربیع الاول کو نکالا گیا ، جس کی قیادت الحاج صوفی امجد فاروق صدر آل پاکستان فرنیچر ز ایسوسی ایشن ، سید فیاض احمد ہاشمی بانی و سرپرست اعلیٰ مرکزی میلاد کمیٹی صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی ، پرنسپل جامعہ معظمیہ قمر العلوم علامہ محمد عبد الرشید اویسی ، حکیم پیر جواد الرحمن نظامی ، پیر محمد اکرم دیوانہ ، علامہ قاری محمد طیب جلالی ، حافظ نقیب احمد چشتی ، سرپرست مرکزی میلاد کمیٹی ، جاوید بٹ صدر انجمن تاجران ، علامہ عبد الخالق نقشبندی ، سید وسیم حیدر ، سید انور علی شاہ صدر مرکزی انجمن تاجران ، منصوراختر ، مہر محمد مشتاق ، مرزا محمد احسن ، محمد سلیمان پاشا ، قاری عبد الحمید چشتی ، مرزا محمد الیاس ، محبوب اختر بٹ ، شہزاد جوشی و دیگر نے کی ،
جلوس کا آغاز جامع مسجد عید گاہ سے ہوتا ہوا جی ٹی ایس چوک ، میلاد چوک ، تمبل چوک ، حضرت شاہدولہ چوک سے گزر کر چوک پاکستان پہنچا ، جہاں میلاد کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج امجد فاروق نے کہا کہ حضورۖ کی ولادت با سعادت جہان کیلئے نعمت عظمیٰ ہے ، سید فیاض احمد ہاشمی نے کہا کہ حضور صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن منانا محبت کی دلیل ہے ، صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی نے کہا کہ آج کا دن کائنات کا متبرک ترین دن ہے ، حضورصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد سے کفر و شرک کے اندھیرے ختم ہو گئے ، علامہ محمد عبد الرشید اویسی نے کہا کہ حضورصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منانا مقبول ترین عمل ہے ، علامہ عبد الخالق نقشبندی نے کہا کہ حضور صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد سے کائنات کا ذرہ ذرہ جگمگا اٹھا ، حافظ نقیب احمد چشتی نے کہا کہ آقا کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے والے خوش نصیب ہیں ، میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کیموقع پر اخوت و یکجہتی کا مظاہرہ قابل تحسین ہے ، دنیا بھر میں عاشقان مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ، آمد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی خوشی مناتے ہیں ، جاوید بٹ صدر انجمن تاجران نے کہا کہ جشن عیدمیلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے دن ہمیں متحد ہو کر بھر پور محبت اور قوت کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، جلوس کے آخر میں حکیم جواد الرحمن نظامی نے دعا کرائی ، جلوس میں محمدجمیل رانجھا ، طارق بٹ ، شبیر بٹ ، چوہدری عثمان سعید جوڑا ، حاجی محمد افضل ، محمد خاں ڈار ، صاحبزادہ مظہر الحق و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے

گجرات( جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، خصوصاً DPO راجہ بشارت علی ،DCOنوازش علی ، ایڈمنسٹریٹر سمیر سعید کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دن رات کام کیا اور امن وامان قائم رہا ،۔ انہوں نے حسینیہ ٹرسٹ کی انتظامیہ کوبھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے جلوس کا استقبال کیا اور شرکاء کے گلوں میں ہار پہنائے ، اگر اسی طرح تمام مسالک مل کر کام کریں تو معاشرہ میں امن و امان کا قیام یقینی ہو سکتا ہے ، انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالانہ محفل بسلسلہ عرس سید پیر سید گل حسین شاہ و ختم قل دختر مرحومہ مغفورہ پیر سید گل حسین شاہ آستانہ عالیہ موجوکی منعقد ہوئی
گجرات( جی پی آئی) سالانہ محفل بسلسلہ عرس سید پیر سید گل حسین شاہ و ختم قل دختر مرحومہ مغفورہ پیر سید گل حسین شاہ آستانہ عالیہ موجوکی منعقد ہوئی ، تقریب عرس کی صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آعوان شریف و مہمدہ شریف نے کی جبکہ صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی رونق محفل تھے ، تلاوت کلام نور سے عرس کی سالانہ محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا ، مختلف نعت خوانوں سے بارگاہ رسالت نذرانہ عقیدت پیش کیا ، شہر گجرات کے معروف ثناء خوان رسول محمد عارف شاہد گوندل نے بطور مہمان ثناء خوان حاضری کا شرف حاصل کیا ، نقابت کے فرائض معروف نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے ادا کیے ، عرس سعید کے تمام امور کی انتظامات کی نگرانی پیر سید عرفا ن شاہ کر رہے تھے ، قاری رفاقت علی نے ختم شریف پڑھا ، سجادہ نشین دربار ہٰذا عرس پاک اس روح پرور محفل میں گجرات کی معروف دینی ، سیاسی ، سماجی شخصیات نے شرکت کی ، جن میں سابق مشیر وزیر اعظم نوابزادہ غضنفر علی گل ، اظہر حسین شاہ ، سابق ممبر ضلع کونسل ملک طارق ، ثناء اللہ ایڈووکیٹ ، فخر ربانی نوشاہی سمیع اللہ شاہ ، عمران شاہ ، صاحبزادہ دلدار اختر ، حاجی محمد اقبال باوا ، میاں جمال صفدر ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، صاحبزادہ نثار احمد ، محمود شاہ و دیگر نے شرکت کی ، آخر میں زیب سجادہ آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے مریدین کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن نوجوانان اسلام ضلع گجرات کے زیر اہتمام 18 واں سالانہ عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے نکالا گیا

گجرات( جی پی آئی)جمعیت علمائے پاکستان و انجمن نوجوانان اسلام ضلع گجرات کے زیر اہتمام 18 واں سالانہ عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم مرکزی جامع مسجد عید گاہ سے نکالا گیا ، جلوس کی قیادتDPO گجرات راجہ بشارت ، جاوید بٹ ، حکیم افتخار نورانی ، چوہدری فیاض حسین ، چوہدری احسان اللہ ، ملک عامر نواز ، قاری فیاض چشتی ، قاری محمد افضل قادری ، چوہدری محمد فراز ، قاری غلام عباس ، علامہ محمد بلال قادری ، مرزا محمد افضل مغل ، صوفی غلام مرتضیٰ سیفی ، خلیل انور بابر کے علاوہ ہزاروں عاشقان مصطفی نے کی ، جلوس کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی ،TMA گجرات نے شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنائے ، انجمن تاجران چوک نواب صاحب و سرکلر روڈ کے راہنمائوں نے گل پاشی کی اور پھولوں کے ہار پہنائے ، جلوس عید گاہ سے شروع ہو کر جی ٹی ایس چوک سے ہوتا ہوا میلاد چوک ، چوک نواب صاحب ، سرکلر روڈسے ہوتا ہوا چوک پاکستان میں ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس کی صورت میں اختتام پذیر ہوا ، میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم افتخار نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی کے نور سے نظام مصطفی نافذ ہو گا ، چوہدری فیاض حسین نے کہا کہ امام نورانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وقت کے یزیدوں کیخلاف جہاد جاری رہے گا ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ نے عظیم الشان جلوس کے انعقاد پر حکیم افتخار اور چوہدری فیاض کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، جلسہ سے جاوید بٹ ، قاری غلام عباس ،صوفی غلام مرتضیٰ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن ثناء خوان مصطفی صلی عیلہ وآلہ وسلم ڈوگہ شریف کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ وآلہ وسلم میلاد چوک ڈوگہ شریف سے نکالا گیا
گجرات( جی پی آئی)مرکزی انجمن ثناء خوان مصطفی صلی عیلہ وآلہ وسلم ڈوگہ شریف کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جلوس جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ وآلہ وسلم میلاد چوک ڈوگہ شریف سے نکالا گیا ، اہلیان ڈوگہ شریف کی طرف سے جگہ جگہ استقبال پوری بستی کو دلہن کی طرح سجایا گیا ، نامور ثناء خوان مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی بانی انجمن ہٰذا صاحبزادہ سید صفدر حسین شاہ ، اویس القادری ،چوہدری شہزاد اکبر ایڈووکیٹ ، علامہ قمر عباس بغدادی ، علامہ محمد افضل چشتی خطیب اعظم مولانا میاں مبشر اقبال ، حضرت میاں یاسر اقبال محمدی سیفی اور دیگر نے قیادت کی ، ثناء خوان حضرات صوفی شبیر احمد قادری ، میر صابر حسین ، امانت علی نوشاہی ، صوفی شبیر احمد اور دیگر نے ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔ہاشم شریف علی اکبر ، عدیل احمد ، مختار احمد نوشاہی ، مرکزی انجمن ثناء خوان مصطفی کے اراکین محلہ بخاری میں شیراز بٹ ، محسن رضا ، جواد احمد اور دیگر کی طرف سے میلاد النبی صلی عیلہ وآلہ وسلم کا کیک کاٹا گیا ، تقریب کا آغاز قائد تنظیمات چوہدری محمد عارف نسیم نوشاہی کی رہائشگاہ پر نماز فجر کے بعد ہوا ، نگرانی چوہدری عابد حسین نوشاہی ، حسنین عارف نے کی ، دربار نوشاہی ڈوگہ شریف پر شرکاء جلوس کو ناشہ پیش کیا گیا ، چوہدری محمد زمان ، چوہدری ریاض چیچی ، چوہدری محمد افضال چشتی ، چوہدری طاہر حسین تاس ، چوہدری سالک حسین ، مہر ارشد احمد ، چوہدری خاور حسین گجر ، چوہدری عنصر محمد خاں نوشاہی قادری ، عابد حسین نوشاہی ، محمد عنایت ، چوہدری نزاکت حسین چیچی ، چوہدری محمد شہباز ، چوہدری محمد عارف بجاڑ نمبردار ، چوہدری محمد یعقوب ،چوہدری اورنگزیب ،سید اعجاز ، چوہدری ارشد محمود ، چوہدری مظہر اقبال چیچی ، چوہدری میاں محمد یوسف بانیاں ، چوہدری محمد زمان پسوال ، چوہدری خان محمد ، چوہدری قدوس عمران ، چوہدری عنصر بجاڑ ، چوہدری توقیر لیاقت ، ارسلان محمود ، محمد فیض نوید مہر ، سجاد حسین ، ملک عبد القیوم ،چوہدری محدم جمال تال ، چوہدری جہانزیب ، چوہدری زیب الحسن تاس ، علی رضا بلوچ ، ملک آصف پاشا ، مرزا محمد بلال غلامان گھمکول شریف ، غلامان بسلسلہ محمدیہ سیفیہ اور دیگر کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا ، جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغرب کے قریب دربار نوشاہی ڈوگہ شریف پر اختتام پذیر ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید میلاد النبی صلی عیلہ وآلہ وسلم کے دن وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کے رابطہ دفتر میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع گجرات کے زیر اہتمام قرآن خوانی ھوئی

گجرات( جی پی آئی)عید میلاد النبی صلی عیلہ وآلہ وسلم کے دن وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کے رابطہ دفتر میں جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع گجرات کے زیر اہتمام قرآن خوانی ، ثناء خوانی اور درود و سلام کیساتھ محفل میلاد منعقد کی گئی اور رابطہ دفتر سے سڑک تک خواتین نے میلاد النبی صلی عیلہ وآلہ وسلم کے جشن کے سلسلہ میں جلوس نکالا ، محفل میلاد ۖ اور جلوس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ، صدارت پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر مسز رفعت ممتاز شاہ نے کی جبکہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی دیگر عہدیداران رخسانہ آصف ، فرحت نذیر ، رضیہ ، نذیراں بی بی ، زبیدہ چوہدری ، بشریٰ مغل ، فضہ بٹ ، عالیہ ، اللہ رکھی ، ساجدہ بی بی ، زاہدہ ، پیپلز یوتھ کی عہدیداران فرحت ، آمنہ ارشد ، سائمہ سدرہ ، نور ، آمنہ آصف ، فضہ علی ، زنیرہ ، صفیہ ، زینت ، فرخ چوہدری ، زبیدہ ،زاہرہ ، فاطمہ ، کلثوم ، سدرہ محمد حسین ، گل شہناز ، مریم ، ماہ نور ، ماہین احمد ، زواہر احمد اور آئمہ نور نے اپنی کارکن ساتھیوں سمیت خصوصی شرکت کی ۔ محفل میلاد صلی عیلہ وآلہ وسلم میں 500 مرتبہ بسم اللہ ، پہلا کلمہ 500 مرتبہ ، درود ابراہیمی 500 مرتبہ ، اللہ اکبر 500 مرتبہ ، سبحان اللہ 500 مرتبہ ، قل شریف100 مرتبہ جبکہ خواتین نے گھر پر پڑے ہوئے100 قرآن پاک ، سورة یاسین اور درود شریف کا ختم اور دعا کیلئے قاریہ کے حوالے کیا ۔ محفل میلاد کے آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا ، قاریہ صاحبہ نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی ، شیخ الاسلام کی صحت یابی اور چوہدری احمد مختار کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جشن عید میلاد النبیصلی عیلہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں گجرات میں سب سے بڑا جلوس مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف) سے سجادہ نشین نیک آباد و مرکزی امیرعالمی تنظیم اہلسنّت پیر محمد افضل قادری کی قیادت میں نکالا گیا

گجرات: (جی پی آئی) جشن عید میلاد النبیصلی عیلہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں گجرات میں سب سے بڑا جلوس مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف) سے سجادہ نشین نیک آباد و مرکزی امیرعالمی تنظیم اہلسنّت پیر محمد افضل قادری کی قیادت میں نکالا گیا۔ جلوس میں ہزارہا خواص و عوام اور بالخصوص علاقہ بھر کے علماء ومشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بائی پاس روڈ، شاہین چوک، سرگودھا روڈ اور جی ٹی روڈ کے تاجروں نے تاحد نگاہ اس جلوس کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور جلوس کے شرکاء کیلئے مٹھائیوں اور کھانوں کا اہتمام کیا۔ محمدی بیکرز کے سامنے ڈی پی او گجرات راجہ بشارت احمد نے پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنایا اور یہاں پر عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں عالمی تنظیم اہلسنّت کے مرکزی امیر نے خطاب کرتے ہوئے میلاد مصطفیۖ کے مقاصد پر تفصیل کیساتھ روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں نبی اکرم صلی عیلہ وآلہ وسلم کو اسلام کی حقانیت پر روشن دلیل قرار دیا ہے، آپ صلی عیلہ وآلہ وسلم کے روشن دلیل ہونے کی شانوں میں ایک شان یہ ہے کہ آپ صلی عیلہ وآلہ وسلم نے کسی انسان سے نہ پڑھنے کے باوجود قیامت تک آنے والی انسانی نسلوں کو ایک فلاح دارین کاضامن،ایک کامل نظام حیات عطا فرمایاہے کہ دنیا بھر کی ترقی یافتہ اقوام کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ اجتماعی کوششوں کے باوجود اسلام کے ہمہ گیر اور آفاقی نظام کے عشر عشیر کے برابر کوئی نظام زندگی پیش نہیں کر سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہا اللہ تعالیٰ نے آپ صلی عیلہ وآلہ وسلم کو سراپا معجزہ بنا دیا ہے آپ کے بول مبارک سے بھی خوشبو آتی ہے ۔آپ کے پسینہ مبارک اور خون سے خوشبو آتی تھی اور آپ صلی عیلہ وآلہ وسلم لعاب میں بھی شفاء تھی اور آپ صلی عیلہ وآلہ وسلمکلام کرتے تو آپ صلی عیلہ وآلہ وسلم کے دانتوں سے نور نکلتا اور دیواروں سے ٹکراتا اور جب آپ صلی عیلہ وآلہ وسلم مسکراتے تو لوگوں کو آپ کے چہرہ انور سے اپنی صورتیں نظر آتیں تھیں اور آپ کے موئے مبارک سے صحابہ کبار نے شفاء اور برکتیں حاصل کیں ۔ پیر صاحب نے کہا کہ آج یوم النبی صلی عیلہ وآلہ وسلم کے موقع پر مسلمان عہد کریں وہ غلامی رسول اختیار کرینگے نماز پابندی کیساتھ پڑھیں گے، سچائی اور امانت ودیانت اختیار کرینگے اور اپنی بیٹیوں اور خواتین خانہ کو اہل بیت نبوی کی سنت کیمطابق ”پردہ وحجاب ” کا حکم دیں گے اور اپنے بالغ بیٹوں اور بیٹوں کو مخلوط نظام تعلیم والے اداروں سے اجتناب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے مسجدیں اس لیے تعمیر نہیں کیں کہ اُن میں رام رام کیا جائے یا کرسمس کے کیک کاٹے جائیں لہذا مسلمان ان فتنوں سے بچیں۔ آخر میں حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ رسول اللہصلی عیلہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق غلبہ دین کیلئے مؤمنانہ کردار ادا کریں اور پاکستان میں کفر والحاد ولادینیت کی یلغار روکنے اور پاکستان کو نظام مصطفی کا گہوارہ بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ملک وملت کی فلاح کیلئے اجتماعی دعا کروائی گئی۔
ََََََِِِِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔