گجرات کی خبریں 23-01-2013

ووڈ ورکنگ سنٹر گجرات میں ریفرنڈم 2فروری کو ہو گا

گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر گجرات ضیغم کی زیر صدارت گزشتہ روز ووڈورکنگ سنٹر گجرات کی لیبر یونینز کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں سی بی اے سرٹیفکیٹ کیلئے 2فروری کو ریفرنڈم کروانے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ، پولنگ صبح دس بجے سے 2بجے تک ہو گی ، جبکہ اس موقع پر اتحاد ورکرز یونین ، ووڈ ورکنگ سنٹر گجرات کو انتخابی نشان شاہین جبکہ ایک دوسری یونین کو انتخابی نشان چاند ستارہ ملا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک محمد فاضل رضائے الٰہی سے وفات پائے گئے ہیں
گجرات (جی پی آئی) گجرات کے معروف صحافی ملک محمد ریاض کے والد محترم ملک محمد فاضل رضائے الٰہی سے وفات پائے گئے ہیں ، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں شیخ پور شریف کے مقامی جنازہ گاہ میں پڑھا جائیگا ، نماز جنازہ میں مرکزی موبائل فون ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شفیق الرحمن بٹ ، سرپرست اعلیٰ شیخ سہیل نبی ، نائب صدر لالہ محمد یوسف جلالپور جٹاں ، طارق محمود ، انجمن تاجران لاری اڈا کے چیئرمین ثناء اللہ گجرات بھروال ، وائس چیئرمین چوہدری ناصر وڑائچ ، صدر نجیب الرحمن بٹ و دیگر ممبران حاجی محمد رفیق قادری ، حافظ عبدالرشید ، خالد مانڈہ ، محب اللہ خان ، شہباز گجر ، لالہ محمد یونس ، محمد عارف کے علاوہ شاہد محمود پہلوان ، محمد آصف پہلوان ہوٹل ، ملک محمد اکرم ، ملک نذیر احمد ، شاہ جہاں مرزا ، ملک صابر حسین ، محمد بشیر ملک ، سجاد حسین ، ماسٹر گل شیر ، حاجی محمد خان ، اسلم پرویز اور شہر گجرات کے صحافی ، شیخ محمد ادریس ، بشارت لودھی ، رشید وڑائچ ، محمد نعیم ، محمد عدیل ، عارف بٹ ، محمد عاشق، محمد شفیق ، محمد رفیق ، محمد اکرم و دیگر صحافی ممتاز تاجران ، سیاسی و سماجی علماء کرام ، مشائخ عظائم ، ڈاکٹر ، وکلاء ، سابقہ ناظمین ، اہل علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ، بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، اس موقع پر شہر بھر کی ممتاز شخصیت نے ممتاز صحافی ملک محمد ریاض جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لاری اڈا گجرات سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کی ، مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج 24جنوری بروز جمعرات شیخ پور شریف کی مرکزی جامع مسجد غوثیہ میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا ، تلاوت ، ثناء خوانی ، علماء کرام کا خطاب ختم شریف اور ٹھیک 10بجے اجتماعی دعا ہو گی ، تمام لوگوں سے ختم قل میں شرکت کی استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رانا منور خورشید ایڈووکیٹ کی چوہدری یاسر احمد مبارک ایڈووکیٹ کو مبارک باد

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے چوہدری یاسر احمد مبارک ایڈووکیٹ کے آفس میں آ کر ضلع کچہری کے معروف ایڈووکیٹ رانا منور خورشید ایڈووکیٹ نے چوہدری یاسر احمد مبارک ایڈووکیٹ کو گجرات ڈسٹرکٹ بار کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وکلاء نے بہترین قیادت کا انتخاب کیا ہے ، رانا منور خورشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری یاسر احمد مبارک کا بطور سیکرٹری انتخاب ینگ وکلاء کے اتحاد کا مظہر اور شرافت کی جیت ہے ، یاسر احمد مبارک ممتاز سیاسی راہنما اور قانون دان چوہدری مبارک احمد ایڈووکیٹ کے جانشین ہیں وہ اپنی خاندانی روایات کے امین ہے انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء بھائیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ آئین کی بالا دستی اور پسے ہوئے طبقات کو ریلیف فراہم کرنے میں ان کا انتخاب معاون ثابت ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پریس کلب میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محفل کا انعقاد
گجرات (جی پی آئی) تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی اور گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام پریس کلب میں عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے حوالے سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مولانا محمد اسد مدنی ، قاری عمران احمد اور محمد اکرام عطاری نے خطاب کیا ، قبل ازیں ثناء خواں حضرات نے حضور صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے اپنے والہانہ عشق کا اظہار کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اسد مدنی نے حضور صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور سنت کے مطابق زندگی بسر کرنے پر زور دیا کہا کہ ہر شخص کو اپنے گھر محلے ، دفتر اور کاروباری مرکز پر محفل میلاد کرانی چاہیے اور ربیع الائول کے علاوہ بھی سارا سال یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہیے ، صحافیوں کو اسطرح کی محافل اور پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے کیونکہ وہ معاشرہ میں زیادہ جلدی بہتری لا سکتے ہیں ،محفل میلاد میں صدر سید وقار گیلانی ، سینئر نائب صدر مرزا منیر حسین ، نائب صدر امجد فاروق ، جنرل سیکرٹری وحید مراد مرزا ، جائنٹ سیکرٹری عامر چوہدری ، فنانس سیکرٹری ذیشان ذوالفقار ، سیکرٹری اطلاعات تجمل منیر ، سیکرٹری لائبریری ظہیر سندھو ، سیکرٹری سپورٹس انور حسین بھٹی ، سیکرٹری تقریبات رانا نذیر احمد ، سابق جنرل سیکرٹری عبدالستار مرزا ، اعجازاحمد شاکر ، ظہیر مرزا ، منصور بہزاد بٹ ، ارشد علی ، احسان اللہ اعظم ، نوازش علی ، سجاد حیدر ناز ، زمان مغل ، فیاض بٹ ، فیصل ریاض ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ،قبنر اعجاز شاہ ، ظہیر عباس ملک ، مدثر اقبال ، ثاقب منیر اور دیگر نے شرکت کی ، آخر میں لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاٹیج فرنیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) کاٹیج فرنیچر ایسوسی ایشن نیو فرنیچر مارکیٹ کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت چوہدری منور حسین پڈا صدر کاٹیج ایسوسی ایشن نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی پیر سید مدثر جبران شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بدرمرجان کھاریاں تھے ، جبکہ خصوصی خطاب پیر سید منظور حسین شاہ المعروف پیر بلھے شاہ نے کیا ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، تلاوت کلام پاک کا شرف مولوی محمد فاضل نے حاصل کیا ،جبکہ نعت رسول مقبول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم محمد عثمان جہلمی ، محمد رضوان ، مرزا اکبر بیگ برلاس ، محمد یاسین ناصر اور سید حامد نے حاصل کیا ، اس موقع پر مرزا مقصود ، شبیر مانڈا ، گل نواز ، جواد وڑائچ ، حاجی اظہر ، چوہدری وقاص ، چوہدری ظفر عادووال ، میر ناصر ، ذوالفقار و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی اختر حسین آف محمدی سویٹ میلاد کے جلوس کا استقبال کرینگے
گجرات (جی پی آئی) جشن عید میلاد البنی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں 12ربیع الائول 25جنوری بروز جمعتہ المبارک صبح 9 بجے نیک آباد مراڑیاں شریف سے جماعت اہلسنت گجرات کے امیر صاحبزادہ پیر افضل قادری ، صاحبزادہ عثمان افضل قادری کی قیادت میں جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا جلوس جوش و خروش کے ساتھ نکالا جائے گا ، جلوس جی ٹی روڈ سے شاہین چوک ، سرگودھا روڈ ، سٹاف گلہ کے سامنے محمدی سویٹ پہنچنے گا تو محمدی سویٹ اینڈ بیکرز کے چیف ایگزیکٹو حاجی اختر حسین ، ایگزیکٹو حافظ وقاص اختر جوش و خروش کے ساتھ استقبال کریں گے اور جلوس کے قائدین کو پھولوں اور مالا کے ہار پہنائیں گے اس موقع پر قائدین میلاد شریف کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے ، اس موقع پر حاجی اختر حسین ، حافظ وقاص اختر جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھور کریں گے ، جشن عید میلاد النبی ۖ کی مبارک خوشیکے موقع پر اسی سال بھی محمدی سویٹ اینڈ بیکرز پر پیر افضل قادری ، پیر عثمان افضل قادری ،دودھ کی سبیل کا افتتاح کریں گے اور خصوصی دعائوں کے بعد جلوس جی ٹی ایس چوک کی طرف روانہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کو ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت کو ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نامزد کر دیا ہے ، انہیں یہ اعزاز تیسری دفعہ حاصل ہو رہا ہے وہ پہلے 1990سے 1993تک اور 2008 سے 2012 تک ممبر اسلامی نظریاتی کونسل رہے ہیں ، اور انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے پلیٹ فارم سے پاکستانی آئین کے حوالہ سے اہم کام کیا ان کی خدمات اسلامی نظیریاتی کونسل کے حوالہ سے قابل تحسین رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عروج پر
گجرات (جی پی آئی) ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ، گجرات کا مرکزی جلوس عید میلاد البنی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم بعد از نماز جمعتہ المبارک شروع ہو گا ، جلوس جامع شہنشاہ ولایت سے شروع ہو کر پرنس چوک ، فوارہ چوک ، فیصل گیٹ ، نواب چوک سے ہوتا ہوا ، چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہو گا ، جہاں پر میلاد کانفرنس منعقد ہو گی جس میں علماء و مشائخ کی کثیر تعداد خطاب کرے گی ، جلوس کی قیادت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کرینگے ، جلوس میں پیر سید علی حسین شاہ گجراتی ، پیر حسن شاہ گجراتی ، پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر رضوان منصور آوانی ، سید جماعت علی شاہ ، صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز و دیگر علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے ، جلوس کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن نوجوانانِ اسلام کے زیر اہتمام ریلی صبح دس بجے نکالی جائیگی
گجرات (جی پی آئی) انجمن نوجوانانِ اسلام کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں جلوس صبح 10بجے جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات سے شروع ہو گا ، اور جلوس جی ٹی ایس چوک ، فوارہ چوک ، فیصل گیٹ سے ہوتا ہوا چوک پاکستان پہنچے گا ، جہاں میلاد کانفرنس منعقد ہو گی ، ممتاز علمائے کرام خطاب کرینگے جلوس کی قیادت مہر فیاض ، حکیم افتخار احمد نورانی کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت مجدد الف ثانی نے اپنے دور میں جس طرح جابر سلاطین کے سامنے کلمہ حق بلندکیا:سید نور الحسن مشہدی
گجرات (جی پی آئی)اولیاء کاملین دین کے ستون اور ہدایت کے مینار ہیں صحابہ اکرام کی مقدس جماعت کے بعدا ولیاء حق اور عطائے اسلام نے راہ حق پر قائم رہنے کا طریقہ بتلایا اور جن ہستوں نے اسلام کی اشاعت اور حق بات کہنے کا درس دیا ان میں حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی قدس سرہ العزیز کی ذات اقدس بھی شامل ہیں حضرت مجدد الف ثانی نے اپنے دور میں جس طرح جابر سلاطین کے سامنے کلمہ حق بلند کرکے اسلام کی آبیاری کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار پیر طریقت حضرت پیر سید نور الحسن مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے مرکز اہلسنت جامع محمدیہ فاروقیہ رضویہ شادیوال میں 40ویں یوم مجدد الف ثانی کی تقریب سعید سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمفتی اعظم پاکستان پیر مفتی محمد اشرف القادری نے اپنے خصوصی بیان میں کہاکہ حضرت مجدد الف ثانی اور اعلیٰ حضرت عظیم البرکت الشیخ احمد رضا خان بریلوی کی ذوات اقدسیہ کیوجہ سے برصغیر پاک وہند میں اسلام کو تقویت ملی اور بد عقیدگی و بے راہروی کے سیلاب کے آگے بند بندھا اور آپ نے شریعت کی سربلندی اور عشق مصطفی کی روح لوگوں کے دلوں میں اجاگر کرنے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ‘تقریب کی صدارت ممتا ز روحانی وعلمی شخصیت علامہ مقبول احمد رضوی مہتمم و ناظم اعلیٰ جامعہ ہذا نے کی اور تلاوت و نعت شریف کی سعادت حضرت قاری محمد رفیق رضوی نے حاصل کی بعدازاں حاضرین کی تواضع لنگر سے کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیات نے انعام الہی بٹ کو عوامی رابطہ آفس جا کر انچارج مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی
گجرات(جی پی آئی)گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اہم شخصیات نے انعام الہی بٹ کو عوامی رابطہ آفس جا کر انچارج مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انعام الہی بٹ بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیں وہ شہریوں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرانے کا تجربہ رکھتے ہیں انعام الہی بٹ صحیح معنوں میں عوام رابطہ آفس کو عوام ا محور بناتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کر ا کر چوہدری احمد مختار کی نیک نامی میں اضافہ کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے مبارک باد دینے والوں میں ڈاکٹر زاہد ظہر ،رضوان دلدار،احمد اقبال بٹ ،گلزار عرف گلا پلوان ،میاں شہزاد احمد ایڈووکیٹ ،ظفر اقبال بھٹی،سید ذاکر حسین ،سید آصف شاہ ،مقبول احمد بٹ ،گوشی بٹ ،ریاض کنگ ،افتخار بٹ،قاسم وڑائچ ،مہر عارف ،اشرف گجر ،چوہدری فاضل ،گل نواز وڑائچ ایڈووکیٹ،صوبیدار رفیق ،سید مختار شاہ ،ارشد بٹ ،پرویز بٹ ،رمضان جانی ،اشفاق گجر،میاں آصف ،مرزا توقیر احمد ،شبیر احمد بٹ ،رانا طارق ،شہزاد چوہدری،چوہدری شوکت جاوید ،ملک اصغر ،راجہ ظفر ،سمیت دیگر بھی شامل تھے عوامی رابطہ آفس کے انچارج انعا م ا لہی بٹ نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے105کے عوام اور پارٹی ورکروں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جائے گا اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سٹی گجرات کے عہدیداروں کی مشاورت سے تمام فیصلے کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے جو ذمہ داری عائد کی ہے اس کو اس طریقہ سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا انعام الہی بٹ نے عوامی رابطہ آفس میں مصروف ترین دن گزارا اور انہوں نے شہریوں اور پارٹی کارکنوں کے مسائل سننے کے بعد انہیں موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو فوری ہدایت جاری کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

سوا تین ارب روپے کے فنڈز سے5سالوں میں گجرا ت کی تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کرائے:حاجی ناصر محمود
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری حاجی ناصر محمود نے کہا ہے کہ سوا تین ارب روپے کے فنڈز سے5سالوں میں گجرا ت کی تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کرائے قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ہماری سرپرستی کی اور آج گجرات مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے جتنے منصوبے خادم اعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے دئیے انہوں نے اس کی فوری منظوری دی سوا تین ارب روپے کے فنڈز میں سے انڈسٹری اسٹیٹ کی سڑکوں کی تعمیر 3کروڑ35لاکھ شہر گجرات میں 68کروڑ 40لاکھ کے فنڈز سے واٹر سپلائی سکیم شہرکی 15یونین کونسلوں میں 4.5کروڑ کے فنڈز سے گلیوں نالیوں کی ساڑھے7کروڑ کے فنڈز سے محلہ شاہ حسین نالہ کی سڑک کی 7کروڑ 40لاکھ روپے میں شاہ جہانگیر روڈ کی تعمیر 3کروڑ روپے میں محلہ چاہ ترہنگ پیلس کالونی کی گلیوں نالیوں کی تعمیر نواز شریف میڈیکل کالج کیلئے13کروڑ 52لاکھ روپے کے فنڈز کی 3کروڑ روپے میں پبلک سکول نمبرایک کی فیصل گیٹ سے تمبل چوک تک70لاکھ روپے میں سڑک کی 20کروڑ روپے کے فنڈز سے حسن چوک میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر 4کروڑ روپے میں سستا ماڈل بازار کی تعمیر انجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے20کروڑ روپے کے فنڈز کی وویمن کامرس کالج کیلئے39کنال اراضی کی 4کروڑ روپے میں سروس روڈ کی روپے میں عامر کالونی سیوریج کی تعمیر 1کروڑ65لاکھ کی ٹی ایم اے کو مشینری کی فراہمی 1کروڑ 20لاکھ روپے میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میںپیرا میڈیکل سکول کا قیام 85لاکھ روپے میں ریلوئے کراسنگ روڈ کی تعمیر 85لاکھ روپے میں پرائمری سکول کو فرنیچر کی فراہمی گورنمنٹ مڈل سکول مہمدہ شرقی کی تعمیر میں 70لاکھ روپے کے فنڈز کی 50لاکھ روپے میں پبلک ہائی سکول نمبر2کی تعمیر 30لاکھ روپے میں جٹووکل کی سڑکوں کی تعمیر 53لاکھ روپے میں کوٹلہ قاسم خان کی 28لاکھ روپے کی نواز شریف پارک میں تزئین و 42لاکھ میں مدینہ بازار سرگودھا روڈ کی تعمیر 3کروڑ روپے میں عامر کالونی سروس موڑ پر سیوریج کی تعمیر اور دیگر بے شمار منصوبہ جات شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے ہر ضلع میں سمال ٹریڈرز چیمبر آف کامرس کا قیام ہماری منزل ہے : مقررین
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان کے80لاکھ چھوٹے تاجروں کا متفقہ مطالبہ ہے کہ پاکستان کے ہر ضلع میں سمال ٹریڈرز چیمبر آف کامرس کا قیام ہماری منزل ہے اس کی منزل کو حاصل کرنے کیلئے آل پاکستان انجمن تاجران کا کنونشن ایمبیسڈران ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سینٹر عبدالحبیب خان MQMمحترمہ سینٹر نجمہ حمیدPMLNمحتر مہ طاہر اورنگزیب PMLNسینٹر اسلام الدین ، شیخ پی پی پی سینٹر سعید غنی،PPPمحترمہ شیریں ارشد ایم این اے پی ایم ایل این خواجہ سہیل منصور ایم این اے ایم کیو ایم آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئر مین خواجہ محمد شفیق، صدر میاں عبدالمنان خان، جنرل سیکرٹری نعیم احمد میر، نائب صدر جاوید بٹ، سندھ تاجر برادری کے صدر عبدالقیوم قریشی، صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر ملک امیر علی، صوبہ بلوچستان تاجر برادری صدر مولانا غلام علی کے تاجر برادری کے پور ے پاکستان سے نمائندوں نے شرکت کی سینٹر اسلام الدین شیخ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تاجر برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ سمال ٹریڈرز چیمبر ز آف کامرس کا ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کو سینٹ میں پاس کروانے میں آپ پورا کردار ادا کرونگا اس کیلئے میری سینٹر عبدالحسیب خان ، سینٹر نجمہ حمید، سینٹر طاہر ہ اورنگزیب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرا بھر پور ساتھ دیں تو سمال ٹریڈرز چیمبرز آف کامرس کی منزل آسان ہو جائے گی اس پر کنونشن میں موجود تمام سٹینڈرز نے ساتھ دینے کا اعلان کیا پورا ہال تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا اور تاجر برادری نے کھڑے ہو کر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔