گجرات کی خبریں 28-01-2013

نوجوان صحافی یاسر احمد وریاء کی تائی جان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج پڑھا جائیگا
گجرات (جی پی آئی) نوجوان صحافی یاسر احمد وریاء کی تائی جان جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج مورخہ 29جنوری2013بروز منگل صبح دس بجے ان کی رہائشگاہ منگوال غربی میں ادا کی جائے گی ، دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینگ میلاد کمیٹی کی 25 ویں یعنی سلور جوبلی محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) ینگ میلاد کمیٹی کی 25 ویں یعنی سلور جوبلی محفل میلاد مصطفی کا آغاز ٹھیک8:30 بجے رات بعد از نماز عشاء ہوا ، عالمی نقیب خاور بشیر بٹ گولڑوی نے پہلے مرحلے میں حافظ عتیق احمد کو تلاوت کی دعوت دی ، تلاوت کے بعد مقامی ثناء خوان رسول جن میں سلیم مہروی ، غلام غوث آف لالہ موسیٰ ، حافظ فرقان صدیقی ، سلمان قادری ، ندیم عباس نے نذرانہ عقیدت بحضور سرور کونین پیش کیا ۔ اس کے بعد نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے محفل کے دوسرے مرحلے میں نجم القراء قاری محمد حسنین کو اللہ تعالیٰ کے کلام نور کی تلاوت کی دعوت دی ، تلاوت کے بعد گجرات کے معروف ثناء خواں مصطفی شبیر احمد چوہدری نے خوبصورت انداز میں جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے حوالے سے کلام پڑھ کر حاضرین سے داد پائی ، پھر نقیب محفل خاور بشیر بٹ نے اپنے مخصوص اور خوبصورت انداز میں نعروں کی گونج میں اپنے مہمان نعت خواں الحاج عمران شیخ عطاری آف کراچی کو دعوت دی ، پورا پنڈال یا رسول اللہ کی صدائوں سے گونج اٹھا ، ینگ میلاد کمیٹی محلہ کامل پورہ کی اس سلور جوبلی محفل میلاد کے مہمان خصوصی گجرات شہر کی معروف کاروباری شخصیت عاشق مدینہ روحیل عظمت بٹ تھے ، الحاج عمران شیخ عطاری نے حمد باری تعالیٰ کے معروف کلام تیرے رنگ رنگ سے کیا ۔ اس کلام پر پورا پنڈال جھوم اٹھا ، صدائیں اللہ اکبر سے گونج اٹھیں ، میری ڈاچی دے گل وچ ٹلیاں ، پر حاضرین کا جذبہ اپنے پورے عروج پر تھا ، اس نعت پر عمران شیخ عطاری نے زبر دست داد پائی ، اس بار ینگ میلاد کمیٹی محلہ کامل پورہ نے اپنی سلور جوبلی محفل کی وجہ سے پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا ، خانہ کعبہ اور گنبد حضریٰ والے خوبصورت پینا فلیکس ہر طرف نصب کیے گئے تھے ، اسٹیج کو خوبصورتی سجایا گیا تھا ، تمام آنے والے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ کے تحائف تقسیم کیے گئے ، پورا پنڈال شدید سردی کے باوجود اندار کا موسم بڑا المندال تھا کیونکہ انتظامات بڑے بھر پور انداز میں کیے گئے تھے ، ینگ میلاد کمیٹی کے تمام جملہ ممبران تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے تھے ، سکیورٹی کے زبر دست انتظامات تھے ، SHO بی ڈویژن محمد یوسف تارڑ کی سربراہی میں پولیس مکمل طور پر الرٹ تھی ، منظم اعلیٰ مبشر سیٹھی (سیٹھی ٹریڈر) کی طرف سے 25 ویں سلور جوبلی محفل کیموقع پر تمام معزز میلاد کمیٹی کے اراکین کو خوبصورت شیلڈ پیش کی گئیں ، دوران محفل مختلف مواقع پر مہمان خصوصی روحیل عظمت بٹ ، سرپرست اعلیٰ میلاد کمیٹی حاجی ناصر محمود صراف ، سیٹھ طارق محمود نے مہمانوں میں خوبصورت تحائف پیش کیے ۔میں میں مہمان تشریف لائے تھے ان میں شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، الحاج محمد اقبال گھمن ، شیخ افتخار احمد ، محمد امجد قادری ، رانا رضوان احمد ، جواد رضا عطاری ، محمد آصف بٹ بائو بیکرز ، توصیف ڈار ، مظہر عزیز بٹ ، حافظ انور رضا ، حافظ محمد ایوب صراف ، SHO محمد یوسف تارڑ ، پیر محمد اشرف آف شاہدرہ ، مظہر اقبال ، تنویر بھٹی ، علی حسن چشتی ، طیب بھائی ، سیٹھ ظہیر عباس صراف تھے ۔ ینگ میلاد کمیٹی کی اس سلور جوبلی محفل کو صحافیوں کی ایک پوری ٹیم کوریج کر رہی تھی جس میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شیخ محمد ادریس ،اور ابوبکر شیخ جیسے صحافی شامل تھے ۔ ینگ میلاد کمیٹی نے پوری میڈیا ٹیم کو شیلڈ پیش کیں ، اس سلور جوبلی روح پرور محفل کی ویڈیو ریکارڈنگ بندھن موویز نے کی ، سائونڈ سسٹم علی سائونڈ سروس ، VIP ٹینٹ سروس اور ڈان لائٹنگ والوں نے خوبصورت چراغاں کا شرف حاصل کیا ، ینگ میلاد کمیٹی کے متحرک راہنماء مبشر سیٹھی اپنی کارکردگی سے ہمیشہ کی طرح ثابت کیا کہ واقعی میلاد کمیٹی کے قافلہ سالار ہیں ۔محفل کے دوران ینگ میلاد کمیٹی کے تمام ممبران جن میں سیٹھ نوید کپور ، عبد القادر بٹ ، عبد الرزاق بٹ ، عرفان صادق ، عادل خلجی ، فراز بٹ ، خرم بٹ ، بلال خلجی ، رانا منیر ، وحید سیٹھی وغیرہ متحرک دکھائی دے رہے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دربار عالیہ حضور خواجہ گنج گوہر پر 68 ویں سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سالانہ عظیم الشان روح پرور محفل میلادمنعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) دربار عالیہ حضور خواجہ گنج گوہر پر 68 ویں سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سالانہ عظیم الشان روح پرور محفل میلاد کا آغاز بعد از نماز عشاء ہوئی ، نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے قاری ناصر محمود سیالوی کو قرآن مجید کی تلاوت کی دعوت دی ، قاری ناصر محمود سیالوی نے بڑے خوبصورت انداز میں کلام نور کو ترنم کی موتیوں میں پرونے کی سعادت حاصل کی ۔ اس سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی محفل کی صدارت جگر گوشہ خواجہ گنج گوہر صوفی محمد خالد چشتی اویسی نے فرمائی ، اسموقع پر جانشین خواجہ گنج گوہر شہسوار میدان محبت صاحبزادہ صوفی محمدعارف چشتی سجادہ نشین دربار ہٰذاا ، صوفی عبد النبی چشتی، صوفی محمد اصغر چشتی ، صاحبزادہ محمد کاشف چشتی بھی موجود تھے ۔ نقیب محفل نے سلسلہ خوانی کا آغاز کرتے ہوئے محمد زبیر اویسی کو دعوت دی ، اس کے بعد یاسر محمود مدنی ، محمد جابرع علی فریدی نے حاضری کی سعادت حاصل کی ، خاور بشیر بٹ گولڑوی نے آغا نصرت علی گولڑوی کو دعوت دی ، انہوں نے ماحول میں اپنی دفع کیساتھ حاضری سے روحانیت کو فروغ دیااور حاضرین محفل سے خوب داد دی ۔ محفل میں مہمان ملک محمد یوسف چاند منتظم اعلیٰ بزم غوثیہ وزیر آباد حاجی محمد یونس بٹ ، محمد احسان اللہ ، محمد طفیل وائیں بھی نعت خوانوں کو ہدیہ پیش کرتے ہوئے اپنی حاضری کا احساس دلاتے رہے ، ثناء خواں مصطفی شہزاد تحسین مدنی کی دیر سے آمد پر حاضرین محفل کی سخت ناراضگی کا سبب بنی لیکن حضور شہسوار میدان محبت پیر صوفی محمد عارف چشتی نے لجپالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقیب محفل سے کہا کہ اس در سے کبھی کوئی خالی اور مایوس نہیں گیا لہٰذا دیری کو درگزر کرتے ہوئے شہزاد تحسین مدنی کو دعوت نعت دی جائے ۔ ثناء خواں شہزاد تحسین مدنی نے نعت سے پہلے پیر صوفی محمد عارف چشتی کی محبت کا ذکر حاصل کیا ۔ اس کے بعد نقیب محفل نے ممتاز عالم دین حضرت علامہ محمد عبدا لغفار سیالوی نے اپنے انداز خطابت سے محفل میں سماں باندھ دیا ، دربار عالیہ خواجہ گنج گوہر سے فضاء یا رسول اللہ سے گونج اٹھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرپرست اعلیٰ گجرات پریس کلب مسعود سرور راٹھوراور منظور سرور راٹھور کے بھانجے شاہد سلیم بٹ کی اہلیہ کا نماز جنازہ رات گئے قبرستان خواجگان میں ادا کی گئی
گجرات (جی پی آئی) سرپرست اعلیٰ گجرات پریس کلب مسعود سرور راٹھوراور منظور سرور راٹھور کے بھانجے شاہد سلیم بٹ کی اہلیہ ، طاہر سلیم بٹ ، زاہد سلیم بٹ ، امجد سلیم بٹ کی TMO عرفان سلیم بٹ کی بھاوج اور خاور بشیر بٹ گولڑوی کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ رات گئے قبرستان خواجگان میں ادا کی گئی ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے نماز جنازہ پڑھائی ، نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، محمد حنیف حیدری ، محمد صدیق بٹ ، چوہدری علی ابرار جوڑا ، مہر مشتاق احمد ، شہزادہ شفیق نقشبندی ، راجہ محمد اعجاز ، چوہدری عدنان افتخار ، شیخ عرفان پرویز ، رانا مشرف علی ناز ، علامہ عبد الرشید نقشبندی ، علامہ محمدآصف صدیقی سیالوی ، احسان اللہ وڑائچTMO ، آصف مشتاق بٹ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عامر چوہدری ، شیخ ادریس احمد ، ضیاء سید ، شیخ شہکاز اسلم نائب ناظم کنجاہ ، حاجی محمد یونس عطاری ، ملک صفدر حسین ، بشارت راٹھور ، علی بشارت راٹھور ، رضوان بٹ کنجاہ ، منظور سرور راٹھور ، شبیر احمد چوہدری ، مرزا گل نواز ، مرزا اکبر بیگ ، صاحبزادہ نثار احمد غفاری ، چوہدری تنویر احمد ، شعیب اصغر بٹ ، کرامت اللہ کپور ، مرزا عارف آف کنجاہ ، مرزا خالد ،عاطف طاہر بٹ ، ظہیر ڈار ، نثار احمد بٹ ، عاصم سعید ڈار ، میر نوید ، آفتاب احمد ڈار ، قاری محمد رمضان ، عثمان سرور راٹھور ، بلال احمد بٹ عطاری کنجاہی ، پیرزادہ امتیاز سید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحومہ کا ختم قل آج 29 جنوری بروز منگل مسجد فاطمة الزہرہ گلبرک کالونی گجرات میں پڑھا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کامیلاد منانا بہت بڑی سعادت ہے :حاجی عمران ظفر
گجرات ( جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ نبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کامیلاد منانا بہت بڑی سعادت ہے ، اور جولوگ حضور صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا میلاد مناتے ہیں ، وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں ، وہ گزشتہ روز بارہ دری کیمپس ہائی سکول میں جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل میلاد کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کا ایمان پختہ ہوتا ہے ، اور ہم اہلسنت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں میلاد منانے کا شرف حاصل ہوا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ خود بھی میلا د منائیں اور دوسروں کو بھی دعوت دینگے ، اس موقع پر شہزا د شفیق نقشبندی ، سید اعجاز حسین شاہ ، بابا جی حیات، قاری یاسین و دیگر نے خطاب کیا ، بچوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں محفل میلاد منعقد ہوئی
گجرات( جی پی آئی)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں محفل میلاد منعقد ہوئی ، صدر محفل شوکت رئوف احمد ،مہمان خصوصی محمد انور بھٹی ، مہمانان گرامی سید حسنین حیدر زیدی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول فیروز آباد ، محمد فاروق تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبد المالک نے سر انجام دئیے ، اسموقع پر حافظ محمد اشرف ، مرزا خالد محمود ، قاسم فاروقی ، میاں محمد آصف ، خالد حسین سندھو ، ملک محمد یونس ، مرزا خالد بیگ ، محمد فیاض ، جلال یوسف میر ، محمد انور ، پرویز اختر و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی زیر صدارت منعقد ہوا
گجرات( جی پی آئی)جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں صحافی بابر بیگ کی اہلیہ ، صحافی یاسر احمد وریاء کی تائی جان ، خاور بشیر بٹ گولڑوی کی ہمشیرہ کی وفات پر الگ الگ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ، تعزیتی اجلاس میں عامر چوہدری ، ضیاء سید ، ذوالفقار علی ، حافظ نوید اقبال ، مہر راحیل رئوف ، شیخ ادریس احمد ، شیخ ابوبکر ، شیخ عمر اعجاز ، خالق محمود چوہدری و دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
حلقہ تعلقاتی گروپ سنگت فائونڈیشن NA105کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) حلقہ تعلقاتی گروپ سنگت فائونڈیشن NA105کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت چوہدری خاور ایڈووکیٹ نے کی ، اجلاس میں خاور بشیر بٹ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ڈاکٹر شکیل سرور ، ڈاکٹر ندیم تبسم و دیگر ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں مختلف مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی گئی ، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر محترمہ سعدیہ الیاس نے کارکردگی پر بریفنگ دی ، اور اہم فیصلے کیے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز قانون دان مشیر قانون مرکزی انجمن ثناء خوان مصطفی ڈوگہ شریف چوہدری شہزاد اکبر تاس ایڈووکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک
گجرات (جی پی آئی) ممتاز قانون دان مشیر قانون مرکزی انجمن ثناء خوان مصطفی ڈوگہ شریف چوہدری شہزاد اکبر تاس ایڈووکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ، دعوت ولیمہ کی تقریب مکہ میرج ہال میں منعقد ہوئی ، دعوت ولیمہ میں مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری صادق طور ، چوہدری سلیم رضا ٹھاکر ، علامہ قمر عباس بغدادی ، چوہدری خالد حسین خالد ، گلزار احمد ، قاری محمد شفیع نوشاہی ، چوہدری گلریز احمد وڑائچ ایڈووکیٹ ، چوہدری احمد خاں ایڈووکیٹ ،سابق چیئرمین چوہدری ثناء اللہ ڈوگہ ، چوہدری رحم داد بانیاں ، چوہدری گلنواز احمد موٹا ، چوہدری مہدی خاں موٹاسابق کونسلر ، چوہدری بلال احمد گورسی ایڈووکیٹ ، چوہدری زیب الحسن تاس ، چوہدری ثاقب علی گجر ، چوہدری قیس محمود ، چوہدری عامر حسین ، چوہدری فضل احمد ، چوہدری اعتراز احسن ، حاجی ساجد بیگ ، محمد حنیف راجہ صدر ڈسٹرکٹ بار گجرات ، چوہدری محمد الیاس بارو ، چوہدری منصور حسین وڑائچ ، چوہدری مجید اللہ ملہی ایڈووکیٹس ، چوہدری طارق جاوید ، شبیر احمد ڈار ، چوہدری محمد جاوید ایڈووکیٹ ، چوہدری سجاد احمد باہرووال ، محمد خاں جیون ، چوہدری محمد یونس گوندل ، محمد اختر چڈھر ، چوہدری جمال الدین ، چوہدری کمال پاشا ، چوہدری محمد شفیع تاس ، چوہدری محمد رفیع تاس ، چوہدری محمد حسین موٹا ، چوہدری خاور حسین گجر ، چوہدری عابد حسین نوشاہی ، میاں خلیف احمد ڈار ، ڈاکٹر عاطف شہزاد ، صوبیدار بشیر احمد ، چوہدری یوسف تاس ، چوہدری یونس تاس ، چوہدری بابر حسین ، چوہدری سردار خاں ، چوہدری یوسف ، چوہدری تبسم گجر ، چوہدری وقاص احمد ، چوہدری ریاض احمد تاس سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ عمر آفتاب کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلادنبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )راجہ عمر آفتاب کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلادنبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوت قرآنِ پاک قاری بلال احمد صدیقی نے پیش کی ہدیہ نعت حافظ جبار اور مظہر عزیز بٹ نے پیش کیا نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ نے سر انجام دیے اس موقع پر علامہ محمد آصف صدیقی نے خصوصی خطاب کیا ۔محفل میں رئوف بٹ ۔بلال زاہد ۔طارق محمود ۔محمدجاوید۔وقارحسین ۔محمدعارف ۔محمدریاض۔علی آفتاب ۔عثمان آفتاب ۔ محمدحسین۔ سیدضیغم عباس شاہ ۔اعجازحسین۔حاجی آفتاب احمد۔راجہ پرویز۔راجہ ذوالفقار ۔راجہ شہزاد ۔عبدالرحمن۔ محمدحنیف بٹ ۔مِرزا امتیاز۔ نئیربٹ۔ سلمان خاور بٹ ۔حسن بٹ ودیگر موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالانہ محفل بسلسلہ عرس سید پیر سید گل حسین شاہ  آستانہ عالیہ موجوکی کا سالانہ عرس مبارک منعقد ہوا
گجرات( جی پی آئی) سالانہ محفل بسلسلہ عرس سید پیر سید گل حسین شاہ  آستانہ عالیہ موجوکی کا سالانہ عرس مبارک منعقد ہوا ، تقریب عرس کی صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آعوان شریف و مہمدہ شریف نے کی جبکہ صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی رونق محفل تھے ، تلاوت کلام نور سے عرس کی سالانہ محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا ، مختلف نعت خوانوں سے بارگاہ رسالت نذرانہ عقیدت پیش کیا ، شہر گجرات کے معروف ثناء خوان رسول محمد عارف شاہد گوندل نے بطور مہمان ثناء خوان حاضری کا شرف حاصل کیا ، نقابت کے فرائض معروف نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے ادا کیے ، عرس سعید کے تمام امور کی انتظامات کی نگرانی پیر سید عرفا ن شاہ کر رہے تھے ، سجادہ نشین دربار ہٰذا عرس پاک اس روح پرور محفل میں گجرات کی معروف دینی ، سیاسی ، سماجی شخصیات نے شرکت کی ، جن میں سابق مشیر وزیر اعظم نوابزادہ غضنفر علی گل ، اظہر حسین شاہ ، سابق ممبر ضلع کونسل ملک طارق ، ثناء اللہ ایڈووکیٹ ، فخر ربانی نوشاہی سمیع اللہ شاہ ، عمران شاہ ، صاحبزادہ دلدار اختر ، حاجی محمد اقبال باوا ، میاں جمال صفدر ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، صاحبزادہ نثار احمد ، محمود شاہ و دیگر نے شرکت کی ، آخر میں زیب سجادہ آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے مریدین کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن بہبودی مریضاں 37سا ل سے مستحق یتیم اور نادار مریضوں کو مفت ادویات فراہم کررہی ہے:جاوید بٹ
گجرات(جی پی آئی)نومنتخب جنر ل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں جاوید بٹ صدر سرکلر روڈعتیق الرحمن بٹ،جنر ل سیکرٹری حامد حسین،سینئرنائب صدرامان اللہ بٹ،سرپرست محمد شہباز سیٹھی کے اعزاز میں تمبل باز ار کے ممتاز کاروباری شخصیت محمداسلم عر ف مٹھو،نومی بٹ،علی بٹ نے دعوت دی اس موقع پر جاوید بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں 37سا ل سے مستحق یتیم اور نادار مریضوں کو مفت ادویات فراہم کررہی ہے گجرات کی تاجر برداری صنعت کار اور مخیر حضرات اس کو زیادہ سے زیادہ فنڈز دئیے ہیں جو ہر سال 70لاکھ تک ہوتا ہے ہم سب کو فخر ہے کہ کمرہ نمبر28میں میاں عبد الرشید پگانوالہ ،چوہدری سلیم اختر صبح 9بجے دوپہر 2بجے تک ڈیوٹی دے رہے ہیں صدر میاں محمد اعجاز سب سے زیادہ فنڈ اکٹھا کرتے ہیں ہم سب مل کر بہترین طریقے سے انجمن بہبودی مریضاں کو چلارہے ہیں ہرسال اسکا آڈٹ ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کوزیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھا کر نے کی ہمت عطاء فرمائے آخر میں انہوں نے محمد اسلم عرف مٹھو،علی بٹ،نومی بٹ کا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ بابر بٹ،ناصر بٹ،طارق بھٹی،صابر رضا مغل ،ضمیر حسین اور دیگر تاجر برادری بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ عسلمکے مبارک موقع پر آستانہ عالیہ غو ثیہ فضیلہ کھپڑانوالہ شریف میں صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کی زیر صدارت شب بیداری ہوئی
گجرات (جی پی آئی)عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ عسلمکے مبارک موقع پر آستانہ عالیہ غو ثیہ فضیلہ کھپڑانوالہ شریف میں صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت شب بیداری ہوئی ۔اور نماز ِفجر کے بعد عظیم الشان محفل پاک منعقد ہوئی ۔محفل پاک فخر القراء نجم القراء قاری شفقت اللہ قادری پرنسپل جامعہ غوثیہ فضلیہ کھپڑانوالہ شریف تلاوت قرآن پاک سے ہواجس کے بعد صاحبزادہ پیر سید رُخسار الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی رالحسینی المعروف ابن فضل نے حضور اکرمصلی عیلہ اللہ وآلہ عسلمکے مبارک دن کی نسبت سے اپنی نئی نعت سناکر حاضرین پر سحر طاری کر دیاگیابعدازاں مظہر عزیز قادری اور محمد احسان قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔تلاوت ونعت کے بعد درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیاجس کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی نے خصوصی دعائیں کیں ۔اور لنگر شریف تقسیم کیا۔اس موقع پر حضرت علامہ سید فیض الحسن شاہ ۔حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی ۔صاحبزادہ پیر سید مبشر اعجاز شاہ ۔صاحبزادہ سید عاشر حسین بخاری ۔چوہدری محمد رشید ریٹائر ڈ انسپیکٹر پولیس ۔پنجاب نعت کونسل کے جنرل سکریٹری عامر چوہدری ۔سکریٹری اطلاعات ڈاکٹررزاق احمد غفاری۔ بشیر احمدقادری ۔حافظ امجد قادری ۔بابرقادری ۔محمدکلیم قادری ۔ابوبکرقادری ۔محمدرضوان۔محمدعلی ۔محمدیونس ۔عمران علی قادری ۔نذیر احمد۔محمدعابد۔امجد علی۔ محمدوقار ۔نثاراحمد۔غلام رسول ۔غلام محمدقادری ۔نصیر احمد ۔محمد شریف ۔بشیر احمد۔ وقاراحمد چوہدری ۔حاجی نذیر محمد ۔مولوی محمد احسان ۔محمدولائیت۔ محمدوارث قادری ۔نوید احمد۔منیر احمد ۔تنویر احمد ۔وسیم اختر ۔نسیم احمد۔محمدبشیر۔ثمروزاکرم۔محمداکرم۔ریاض احمد۔نواز احمد ۔مہرعبدالنویدقادری ۔منیراحمدقادری ۔وقارعالم۔محمداکبر۔افضال احمد۔محمدعدنان ۔کاشف علی ودیگرسینکڑوں پیر بھائی مریدوں اور عقیدت مندوں کے علاوہ قریبی دیہات کے کثیر افرادبھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات میں قدیم ترین محفل میلاد مصظفی موضع مہسیاں شریف31 جنوری کو ہو گی
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات میں قدیم ترین محفل میلاد مصظفی موضع مہسیاں شریف31 جنوری بروز جمعرات صبح9 بجے شروع ہو گی ، جو نماز عشاء تک جاری رہے گی ، جس میں گزشتہ 43 سال سے عالم اسلام کے نامور علمائے کرام ، قراء حضرات و نعت خواں شرکت فرما رہے ہیں ، عاشق مدینہ مجاہد اہلسنت حضرت صوفی حاجی محمد چشتی کی زیر نگرانی عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ عسلم بڑی شان و شوکت سے منعقد ہوتی تھی جس میں اہلیان مہسیاں شریف کی بھر پور معاونت بھی شامل ہوتی تھی ، حضرت کے جانشین حضرت مولانا تنویر حسین چشتی گولڑوی اپنے باپ کی عظیم روایات کے امین ہیں ، انہوں نے اس جذبہ عشق رسولصلی عیلہ اللہ وآلہ عسلم سے عظیم الشان محفل میلاد مصطفیصلی عیلہ اللہ وآلہ عسلم کا آغاز ہو گا ، صدارت نامور عالم دین یادگار اسلاف حضرت علامہ پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری سجادہ نشین سعید آباد بوکن شریف رونق محفل ہونگے ، نگرانی جانشین عاشق مدینہ حضرت مولانا تنویر حسین چشتی گولڑوی فرمائینگے ، ہدیہ نعت صاحبزادہ سید علمدار حسین شاہ ، قاری محمدشفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ ، حافظ محمد عثمان قادری ملتان حافظ عظیم قادری لاہور ، چوہدری محمد شفیع نوشاہی ، صوفی شبیر احمد قادری پیش کرینگے ، خصوصی خطاب نامور عالم دین صاحبزادہ سید علی ذوالقرنین شاہ حافظ آبادی فرمائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر گجرات کا امن خرانے کرنے والا ٹولہ
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز اہلیان شہر گجرا ت نے اس پرامن شہر کا امن خراب و تباہ کرنے والے ایک ٹولہ کو سڑکوں پر دھندناتے ہوئے دیکھا ، اہل سنت والجماعت کا نام استعمال کرنے والوں نے عین انتظامیہ کی ناک کے نیچے پریس کلب کے باہر سے ایک ریلی کا آغاز کیا ، جس میں خمینی مردہ باد ، شعیہ کتے ، ساجد نقوی مردہ باد اور غلیظ الفاظ استعمال کرتے ہوئے سر عام نعرے لگاتے رہے ، اگر انتظامیہ شہر گجرات نے اپنی منصبی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ایسے بدبخت گروہ کو لگا نہ ڈالی تو شعیان حیدر کرار بھی پھر ہر قسم کا احتجاج کرنے میں آزاد ہونگے ، اگر بروقت اب بھی ان حالات پر قابو نہ پایا گیا تو محرم سے پہلے پکڑے جانے والے دہشت گردوں والی کاروائی بے سود ہوجائیگی ، ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور سارا سال جلوس عزاء داری لیکر شہر کی سڑکوں پر نکلتے ہیں ، ہمارے امن پسند ہونے کا گواہ سارا شہر اور مختلف مالک اور مکتبہ فکر کے علماء ہیں ، ہم کسی کی توہین تو کیا دل آزاری کا بھی نہیں سوچ سکتے ، ایسے گروہ کو قرار واقعی سزا دینے کیلئے قانونی شکنج میں جھکڑا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت صوبے میں ریونیو اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے:سمیر احمد سید
گجرات(جی پی آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت صوبے میں ریونیو اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس کا مقصد ٹیکس نیٹ میں توسیع ہے۔ ضلعی انتظامیہ مختلف سروسز فراہم کرنے والے افراد کو رضاکارانہ طور پر سلیز ٹیکس کی ادائیگی کے لئے رجسٹریشن کے لئے قائل کر یگی جبکہ اس مقصد کے لئے ڈی سی او آفس میں سہولت مرکز آئندہ ہفتے تک قائم کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں ہوٹلوں، ریستوران، میرج ہالز ، ٹینٹ سروس اور کیٹرنگ کے کاروبار سے منسلک افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ڈی او پلاننگ صائمہ غفوربھی موجود تھی۔اے ڈی سی سمیر احمد سید نے کہا کہ ایسے کاروباری افراد جو پہلے سے ایف بی آر سے رجسڑڈ ہیں پنجاب ریونیو اتھارٹی سے رجسٹریشن کی وجہ سے ان پر کوئی نیا بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ وہی ٹیکس جو پہلے ایف بی آر کو واجب الادا تھا نئی قانون سازی کی وجہ سے اب وہ صوبہ وصول کریگا۔ تاہم جو لوگ پہلے ٹیکس ادا نہیں کرتے ان کی رجسٹریشن کر کے انہیں ٹیکس نمبر جاری کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلز، ریستوران، میرج ہالز، کیٹرنگ اور ٹینٹ سروس سے وابستہ افراد کو جلد اس مقصد کے لئے لیٹر بھی بھجوا دیے جائیں گے جن پر تمام ضروری معلومات اور متعلقہ افراد کے فون نمبر بھی ہوں گے جبکہ پنجاب ریونیواتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی اس بارے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کاروباری برادری ٹیکس ادا کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کرے گی اور اس مقصد کے لئے انتظامیہ سے تعاون بھی کیا جائے گا۔  اے ڈی سی سمیر احمد سید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی  نے اس موقع پر شرکاء کے مختلف سوالوں کے جواب بھی دیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر گجرات ضیغم کی زیر صدارت گزشتہ روز ووڈورکنگ سنٹر گجرات کی لیبر یونینز کا اجلاس منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر گجرات ضیغم کی زیر صدارت گزشتہ روز ووڈورکنگ سنٹر گجرات کی لیبر یونینز کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں سی بی اے سرٹیفکیٹ کیلئے 2فروری کو ریفرنڈم کروانے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ، پولنگ صبح دس بجے سے 2بجے تک ہو گی ، جبکہ اس موقع پر اتحاد ورکرز یونین ، ووڈ ورکنگ سنٹر گجرات کو انتخابی نشان شاہین جبکہ ایک دوسری یونین کو انتخابی نشان چاند ستارہ ملا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
علماء کرام نے ثابت کر دیا ہے کہ ضلع امن کا گہوارہ ہے :ڈی سی ای نوازش علی
گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ گجرات کے شہریوں اور علما ء کرام نے اپنے کردار اور عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ضلع امن کا گہوارہ ہے اور ہم سب اس کے امن کے محافظ اور ضامن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علما کرام اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اے ڈی سی /ایڈمنسٹریٹر سمیر احمد سید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد ربیع الاول کے دوران بھی ضلع بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا عظیم مظاہرہ کیا گیا ہے۔خصوصا عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر تما م مسالک کے علما ء اور پیروکاروں نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی شر پسند کو اپنی صفوں میں نہیں گھسنے دیں گے۔ ڈی سی او نے بھر پور سکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او بشارت محمود، اورانکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر سمیر احمد سید ، ٹی ایم او کجرات کی کارکردگی کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ زراعت و توسیع کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے حوالے سے محفل نعت آج ہو گی
گجرات ( جی پی آئی) محکمہ زراعت و توسیع کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے حوالے سے محفل نعت آج دس بجے دن جامع مسجد اکبری ملحقہ دفتر محکمہ زراعت و توسیع جیل روڈ میں ہوگی ۔ جس سے معروف عالم دین اور امیر اعلٰی ادارةالمصطفیٰ محمد رضا ثاقب مصطفائی خصوصی خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر علی اسد یوسف، محمد طیب جلالی، قاری محمد علی، سید ابو زر غفاری، سکندر علی اور حافظ تصور حسین قادری تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ نعت پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات میں ایک لاکھ پچاسی ہزارنو سوبیاسی اہل خواتین آئندہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گی
گجرات(جی پی آئی)ضلع گجرات میں ایک لاکھ پچاسی ہزارنو سوبیاسی(1,85,982)اہل خواتین آئندہ انتخابات میں حق رائے دہی کا اپنا آئینی حق استعمال نہیں کر سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں ایک لاکھ پچاسی ہزارنو سوبیاسی(1,85,982)اہل خواتین ووٹرز کے نام حتمی انتخابی فہرست میں موجود نہیں۔18سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین آئندہ انتخابات میں حق رائے دہی کا اپنا آئینی حق استعمال نہیں کر سکیں گی۔حتمی فہرست 2012ء میں ضلع گجرات کی چھ لاکھ چھیاسی ہزار تریسٹھ خواتین ووٹررجسٹرڈ ہیں جبکہ 1998ء کی مردم شماری میں درج ضلع گجرات کی شرح نمواورصنفی تناسب کو مدنظر رکھا جائے تو2012ء میںضلع گجرات میں 18برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین کی تعداد آٹھ لاکھ بہتر ہزار پینتالیس (8,72,045)بنتی ہے۔اس محتاط ترین تخمینے کے مطابق بھی ضلع گجرات میں ایک لاکھ پچاسی ہزارنو سوبیاسی(1,85,982)اہل خواتین ووٹرز کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہیں۔یہ اعدادوشمارفری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک نے 1998ء کی مردم شماری کے مطابق 2012ء کی آبادی کے تخمینے سے نکالے ہیں جنہیں FAFENکی رکن تنظیم سنگت فاؤنڈیشن نے جاری کی۔FAFENکے جائزے کے مطابق ملک بھر میں ہر سو مردوں کے مقابلے میں صرف 77خواتین ووٹرزکے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔فہرست سے رہ جانے والی خواتین میں اکثریت کے پاس کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ نہیں ہیں اور اپریل 2011ء میںبننے والے قانون کے مطابق کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کی رجسٹریشن  نہیں ہو سکتی واضع رہے کہ ان رہ جانے والی خواتین کی اکثریت طبقات اوراقلیتوں سے تعلق رکھتی ہے جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں۔سنگت فاؤنڈیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان رہ جانے والی خواتین کی رجسٹریشن کے فی الفورانتظامات کئے جائیں تاکہ وہ اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ رہ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی آئے گی:چوہدری عثمان دھدرا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105گجرات کے چیف آرگنائزرچوہدری عثمان منظور دھدرا نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی آئے گی۔اس لیے عوام خصوصاََ نوجوان طبقہ کو چائیے کہ انتخابات میں ہر صورت اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اورملک پر قابضین چند قوتوں ،جنہوں نے ملک وقوم کو یرغمال بنا رکھا ہے ان سے چھٹکارا مل سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزدھدرا ہاؤس میں یونین کونسل چک سادہ ،یونین کونسل جٹووکل،یونین کونسل ہریاوالہ کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفود میںچوہدری افتخار سندھو، چوہدری قیصر آف نت،چوہدری عرفان رانجھا،چوہدری غلام غوث نمبردار،چوہدری غلام رسول،چوہدری عبدالکبیر،محمد عاطف،محمد اسلم،رمیض بٹ،ڈاکٹر ذیشان نذیر، مبین شاہ ودیگر شامل تھے۔چوہدری عثمان منظور دھدرا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے لازمی ووٹ کاسٹ کرنے کی شرط خوش آئند ہے۔اس سے ووٹ کاسٹ ہونے کی شرح بڑھے گی اورعوام امیدواران کا چناؤ بھاری اکثریت سے کرے گی۔