گجرات کے صدر ا نعام الٰہی بٹ نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا

گجرات (جی پی آئی)پیپلزپارٹی تحصیل گجرات کے صدر ا نعام الٰہی بٹ نے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد جماعت اسلامی کے ایک متحرک سیاسی لیڈر تھے ان کی وفات سے جماعت اسلامی اور پاکستان ایک مدبر اور اچھے انسان سے محروم ہوگئی ۔

ہے ان کی وفات سے پاکستان کی سیاست میں اور جماعت اسلامی میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ شاہد صدیوں پر نہ ہو سکے انعام الٰہی بٹ نے کہا کہ قاضی حسین احمد عالم اسلام کا بھی قیمتی اثاثہ تھے اتحاد بین المسلمین کیلئے ان کا کردار مثالی تھا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔