گجرات : UOG کے SADAڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام طلباء کی احتجاجی ریلی
Posted on September 20, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات حافظ حیات کیمپس میں گزشتہ روز ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات اور یونیورسٹی سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، سب سے بڑی ریلی سکول آف آرٹ اینڈ ڈیزائن آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات نے نکالی جس کی قیادت احتشام الحسن ، محمد انور ، قاسم پگانوالہ ، عادل علی ،خرم اکبر ، چوہدری بابر گجر ،قاسم سانسی ،افنان جاوید، ارسلان ، شان علی ،معیز ڈار ، سلیمان دیال، نایاب فاطمہ صدر گرلز سٹوڈنٹس SADA نے کی ، ریلی نے تمام بلاکس کے باہر احتجاج کیا جس کے بعد ہزاروں طلبہ و طالبات ریلی میں شریک ہو گئے جنہوںنے یونیورسٹی کا چکر لگاتے ہوئے ایڈمن بلاک کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہو گئی۔
ریلی میں تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سٹاف کے علاوہ طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ، اس موقع پر امریکہ ، اسرائیل ، فرانس ، ڈنمارک اور دیگر ممالک کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی اور کہا گیا کہ ان ممالک نے گستاخانہ خاکے اور فلم کی بندش کے خلاف اقدامات نہ کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور مذاہب کے درمیان تفرقہ بازی کو ہوا دی ہے ، جس سے عالمی حالات خراب ہو رہے ہیں جس کے تمام ذمہ دار امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حواری ہیں ، یہ پہلی بار ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اکٹھے ہو کر سراپا احتجاج ہو گئے ہیں ، اس موقع پر مرزا سعد بیگ ، جمال خالد ، تحریمہ ، آمنہ ، مجاہد ، یاسر احمد وریاء ، فرح ، نورین ، فریحہ ، مہر راحیل رئوف ، علی شیر ، ضیاء سید ، سمیر ، شانی اور دیگر طلباء راہنما بھی موجود تھے ، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔