کراچی (جیوڈیسک) فی تولہ سونا 57 ہزار اور دس گرام 48 ہزار 857 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 7 ڈالر گھٹ کر 1332 ڈالر کا ہو گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 7 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1339 ڈالر سے گھٹ کر 1332 ڈالر ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 900 روپے سے کم ہو کر 57 ہزار روپے ہو گئی۔
اسی طرح 771 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 49 ہزار 628 روپے سے گھٹ کر 48 ہزار 857 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 830 روپے ہو گئی۔