اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفارتخانے گستاخانہ فلم کے مواد اور اس میں دیئے گئے پیغام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارے عملے اور دفاتر کی حفاظت کیلئے پاکستان حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج میں تشدد کا کوئی بھی جواز نہیں ہے، امریکی حکومت کا اس فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ گستاخانہ فلم کے مواد اور اس میں دیئے گئے پیغام کو مسترد کرتے ہیں، اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ہمارے عملے اور دفاتر کی حفاظت کیلئے پاکستان حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکی سفارتی عملے کے تمام اراکین محفوظ ہیں۔