گستاخانہ فلم پر احتجاج، لاہور اور اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت

protest

protest

لاہور(جیوڈیسک)گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کو روکنے کیلئے وفاقی پولیس اور انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل کردیا ہے۔لاہور میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ شہر میں امریکی قونصلیٹ جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیئے جائیں گے۔

توہین رسالت پر مبنی امریکی فلم کے خلاف راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج احتجاج کیا جائیگا۔ وفاقی پولیس اور انتظامیہ نے احتجاج کو روکنے کیلئے ریڈ زون کو سیل کردیا ہے۔ سرینہ چوک، ڈی چوک اور ڈیپلومیٹک اینکلو کو جانے والے راستوں کو کنٹنیرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج ریڈ زون میں صرف دفتری عملہ داخل ہو سکے گا اور کسی جلوس یا ریلی کا داخلہ ممنوع ہو گا۔