کراچی گستاخانہ فلم کے خلاف دارلحکومت اسلام آبادسمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں پرتشدد احتجاج جاری ہے، جہاں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔دارلحکومت اسلام آباد میں مظاہرین تمام رکاوٹوں توڑتے ہوئے ریڈ زو ن میں داخل ہونے میں کامیا ب ہوگئے، اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ سمیت مختلف علاقوں میں مذہبی جماعتوں کی ریلیاں نکالی جارہیں،فیض آباد کے قریب مشتعل مظاہرین کی پولیس کی4گاڑیوں کو نقصان پہنچایااورایک سی این جی اسٹیشن کو آگ لگا دی۔ادھرپشاور میں بھی احتجاج جاری ہیں جہاں مشتعل مظاہرین نے دوسنیما گھروں کونذرآتش کردیا اور چیمبرآف کامرس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچایا،مظاہرے کے دوران فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا کیمرا مین جاں بحق ہوگیا،مظاہروں کے دوران 19کے قریب افرا دکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں مظاہرین نے جمرودروڈپرغیرملکی فاسٹ فوڈریسٹورنٹ کی عمارت اورموبائل کمپنی کے دفترکوآگ لگا دی۔لاہو رمیں میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پرتشدد مظاہرے کئے جارہے ہیں جہاں مال روڈپرمظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں جاری،مظاہرین کی ڈیوس روڈسے امریکی قونصل خانے کی طرف پیش قدمی کرنے میں کامیا ب بھی ہوئے ہیں۔پولیس کی مظاہرین کوروکنے کیلیے آنسوگیس کی شدیدشیلنگ کی تاہم مظاہرین بھی پولیس پر پتھراوکرنے میں مصروف ہیں۔کراچی میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف جلوس نکالے جارہے ہیں ، کراچی کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں، دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے ایم اے جناح روڈ پر سنیماگھروں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔پی آئی ڈی سی کے قریب بھی دو بینکوں کو آگ لگانے کی اطلاعات ہیں۔