کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جلسے جلوسو ں پر پابندی کے باوجود سنی تحریک کو گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی ۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔اہل سنت وجماعت کے ترجمان فہیم قادری کا کہنا ہے کہ ریلی کی اجازت ثروت اعجاز قادری کے گورنرسندھ سے بات چیت کے بعد دی گئی ۔
اس سے پہلے سنی تحریک کے مرکز پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت وجماعت کے رہنما مفتی ریحان امجد رحمانی نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے اور آج ریلی ہرصورت نکالی جائے گی ۔دوسری طرف پولیس نے شہر کے مختلف علاقو ں میں کارروائی کرکے ریلی کے لئے لگائے اہل سنت وجماعت کے کیمپ اکھاڑ دیئے۔پولیس کی بھاری نفری ریلی کے روٹ پر تعینات ہے ۔