گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان بھر میں اجتجاج جاری

Protest

Protest

پاکستان(جیوڈیسک)گستاخانہ فلم اور اس کے بنانے والوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف بنوں میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بندرہے ۔تحریک انصاف ، انجمن تاجران اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکا سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔

ادھر فتح جنگ میں مرکزی جامع مسجد سے ریلی نکالی گئی جو پرانا لاری اڈے پر جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے شرکت کی۔ مقررین نے مطالبہ کیاسازشوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان کا ڈٹ کر جواب دینا چاہیے۔