گستاخی کو قابل تعزیر جرم قرار دیا جائے ، وزیر اعظم

Raja parvez ashraf

Raja parvez ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والھ وسلم کی شان میں گستاخی کو قابل تعزیر جرم قرار دے۔ گستاخی رسول کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون بنوانے کی کوشش کریں گے۔وزیراعلی ہاؤس میں متاثرین سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں چیک تقسیم کرنے کے موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یوم عشق رسول پر افسوسناک واقعات میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔ چند شرپسندوں نے سینما گھروں دکانوں، گاڑیوں کو جلایا اور بینکوں کو لوٹا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر آصف زرداری گستاخانہ فلم کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ اقوام متحدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو قابل تعزیر جرم قرار دے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹان کے متاثرین میں حکومت سندھ کی جانب سے تین لاکھ اور وفاق کی جانب سے چار چار لاکھ روپے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزارت محنت کو کراچی اور پنجاب میں فیکٹریوں میں آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو مزید پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس ادا کرنے کی ہدایت کی۔ تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والوں کے بچوں کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں داخلے دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ نے بھی خطاب کیا۔ بعد میں وزیراعظم نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے دو سو چار متاثرین میں چیک تقسیم کئے۔