گلگت و بلتستان میں خون ریزی دشمنوں کی سوچی سمجھی سازش ہے:مشتاق احمد کاشر
Posted on April 16, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر:گلگت و بلتستان کے اندر خون ریزی دشمنوں کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے گلگت وبلتستان کے اندر فرقہ واریت کو ہوا دیکر تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے گلگت و بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ سٹی بھمبر کے صدر مشتاق احمد کاشر نے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر 84 ہزار 4 سو 94 مربع میل پر پھیلی ہوئی ہے آزاد کشمیر، گلگت و بلتستان اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے حصے ہیں جن کو ایک سازش کے تحت تقسیم اور الگ کیا گیا تھا مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے جبکہ گلگت و بلتستان کے اندر کشمیریوں کے دشمن فرقہ واریت کی جنگ کو ہوا دے کر تحریک آزاد کشمیر کو کمزور کرنے اورا یسے مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت و بلتستان کے عوام بھی دشمن کی ساز ش کو سمجھے اور آپس میں لڑنے کی بجائے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔