گل نواز جٹ رندھاوا سندھ اور بلوچستان کے روحانی دورہ کے بعد گجرات واپس پہنچ گئے
Posted on August 9, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) روحانی پیشواء حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا المعروف بائوا سائیں اللہ ہو سرکار ہوتی لاہوتی علمدار سندھ اور بلوچستان کے روحانی دورہ کے بعد گجرات واپس پہنچ گئے ، انہوں نے بلوچستان میں حضرت بلاول شاہ نورانی نور کے عرس مبارک میں شرکت کی ، یہ ان کی 13ویں حاضری تھی ، دورہ کے سلسلہ میں سب سے پہلی سلامی حضرت محبت فقیر ، دوسری سلامی حضرت بلاول شاہ نورانی نور، تیسری سلامی ہوت لامقام مولا مشکل کشاء سلامی پیش کی اور کوہ قاف کے علاقہ میں پریوں کی جھیل میں غسل کیا اور اس کے بعد مولا کی حاضری دی اور دستگیری غوث پاک کا فیض لے کر واپس آئے اور جیے شاہ نورانی عرس میں شرکت کی ، اور فیض حاصل کیا۔
انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ، بعد ازاں وہ کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضر ہوئے اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کیں اور حکمرانوں کی راہ ہدایت کیلئے دعا فرمائی اور تبرکات لیکر مختلف درباروں پر حاضری دی ۔