گندم کی کاشت میں کھاد کے بعد تصدیق شدہ بیج کا استعمال خطرناک حد تکج کم ہو گیا جس کے باعث گندم کا دو کروڑ پچاس لاکھ ٹن پیداری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ یہ بات چئیرمین ایگری فورم ابرایم مغل نے ذرائع کو بتائی، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال گندم کا معیاری بیج سابقہ پانچ سالوں کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، ابرایم مغل کے مطابق گندم کی کاشت کا وقت تقریبا ختم ہوگیا ہے اور دس لاکھ بیج کے تھیلوں میں صرف تین لاکھ پچس ہزار تھیلے استعمال ہو ئیہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معیاری بیج کے استعمال میں کمی اور کھاد کی دستابی میں تاخیر ہونے سے گندم برامد کر نے والے ملک کو غیر معیاری اور مہنگی گندم درامد کر نے پر مجبور کر دیا ہے۔