گوجرانوالہ: فوت ہونے والے کا یہ حق ہے کہ اس کیلئے دعائے مغفرت کی جائے
Posted on December 21, 2011 By Geo Urdu گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: فوت ہونے والے کا یہ حق ہے کہ اس کیلئے دعائے مغفرت کی جائے قرآن پاک میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والدین کیلئے دعا کی۔ جو کہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سید مرتضیٰ امین شاہ ایم ۔این ۔اے آلو مہار شریف نے صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ ختم قل کی محفل میں کیا۔ پیر سید عظمت علی شاہ کیلانوالہ شریف نے کہا کہ اسلام ہمیں فوت شدگان کے حقوق اداکرنے کا حکم دیتاہے۔ علامہ سعید احمد فاروقی (ملتان)نے کہا کہ ماں کی گود بچے کی پہلی تربیت گاہ ہے اگر ماں نیک ہوگی تو بچہ بھی نیک ہوگا۔ صاحبزادہ سید فداحسین شاہ حافظ آبادی نے کہا ہمیں زندگی میں نیک عمل کرنے چاہیے تاکہ قبر کی منازل آسان ہوں ۔محفل پاک میں خواجہ نوید حسین سجادہ نشین دربار اللہ ھو ، ابوطاہر محمد عبدالعزیز چشتی (گوجرانوالہ)، قاری سید صداقت علی شاہ (لاہور)،مفتی محمد نصرت اللہ مجددی (گوجرانوالہ)علامہ سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل ، پیر زادہ علامہ رضاثاقب مصطفائی (گوجرانوالہ)،پیرخلیل الرحمن چشتی (کامونکی )علامہ نورالحسن تنویر ، پروفیسر فیض رسول فیضان ، چوہدری اقبال گجر ، احسان طفیل سی پی او گوجرانوالہ ،چوہدری طارق گجر ایم ۔پی ۔اے ، ایس اے حمید کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی محفل اختتام پر صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کی والدہ ماجدہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔