گوجرانوالہ سے وزیرآباد روٹ پر چلنے والی بس سروس شہریوں کیلئے اذیت کا باعث
Posted on March 15, 2012 By Geo Urdu گوجرانوالہ
وزیرآباد:گوجرانوالہ سے وزیرآباد روٹ پر چلنے والی بس سروس شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن رہی ہے۔سابق دور حکومت سے شروع کی جانے والی سٹی ٹورز ٹرانسپورٹ کے عملہ کے افراد مبینہ طور پر شہریوں سے من مانے کرایوں کی وصولی کے علاوہ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہیں، روٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوورلوڈنگ کر کے مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح بسوں میں ٹھونس کر لیجایا جاتا ہے جبکہ موٹر وے پولیس سمیت کوئی بھی ادارہ ان کیخلاف کاروائی نہیں کرتا۔ جگہ جگہ ہونے والے سٹاپوں پر نوجوان ٹکٹ چیکر گاڑی میں داخل ہو کر خواتین کیلئے مخصوص خانہ میں براجمان رہتے ہیںجس سے خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے بتایاکہ متذکرہ بس سروس کے ڈرائیور اندھا دھند ڈرایئونگ کرتے ہیں۔سابق پرویز مشرف کے دورحکومت میں بااثر سیاسی شخصیت نے شروع کی تھی جس کی وجہ سے ماورائے آئین اقدامات ان کا معمول بن چکا ہے ۔عوامی،سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔