گورنرسندھ سے رمزے کلارک کی ملاقات ، عافیہ کی رہائی پر بات چیت

ishrat-ul-ebad

ishrat-ul-ebad

سندھ (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ انسانی حقوق کا ہے۔ ہرپاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتا ہے امریکہ انھیں رہا کرکے پاکستانیوں کے دلوں میں نرم گوشہ پیدا کرسکتا ہے ۔گورنرہاس میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے وکیل اور امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل رمزے کلارک سے ملاقات میں گورنر سندھ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے رمزی کلارک کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رمزے کلارک نے گورنرسندھ کو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا ۔ جس پر گورنر سندھ نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ حکومتی سطح پر اٹھانے کی درخواست کی ۔