گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری احمد نوازسکھیرا کو فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ طارق آفریدی نئے پی ایس او ہوں گے۔ گورنر ہاوس پنجاب میں سندھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے چیئریٹی شو کیا جا رہا تھا اس دوران اچانک گورنر پنجاب نے ایک آرڈر جاری کیا کہ پرنسپل سیکریٹری گورنر پنجاب احمد نوازسکھیرا کو نوکری فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے پی ایس او طارق آفریدی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق احمد نواز سکھیرا کے متعلق متعدد شکایات موصول ہونے اور ان کی تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔