گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس برائے خواتین میں گزشتہ روز ڈینگی سے آگاہی کے بارے میں سیمینار منعقد ہوا
Posted on November 12, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس برائے خواتین میں گزشتہ روز ڈینگی سے آگاہی کے بارے میں سیمینار منعقد ہوا جس میں طالبات کی بھر پور تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں ڈینگی کی احتیاطی تدابیر اور ڈینگی پیدا ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ۔ تقریب سے پرنسپل مسز ثوبیہ عامر، مہمان خصوصی نائلہ پروین ، آصف بٹ ، ثمینہ شاہین، سعدیہ ساجد، ثمینہ طاہر’ شاہد حسین’ مہوش نواز’ حاجرہ اختر’ مدثر ڈار، ثناء شہزادی، کائنات ذوالفقار’ ارم طاہرہ’ مشعل فاروق و دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈینگی سے روک تھام کیلئے صفائی سب سے اہم عنصر ہے ۔ قرآن پاک میں بھی صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔
صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف ڈینگی بلکہ کئی دیگر بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے تاکہ بیماریوں کی روک تھام کیلئے اہم کردار ادا کیا جا سکے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے اپنے معالج سے فوری طور پر رجوع کرنا چاہئے نہ کہ ان پڑھ اور جاہل معالج کی خدمات حاصل کی جائیں۔ تقریب کے اختتام پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طالبات میں تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔