امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ گھر سے باہر نکلے تو انہیں قتل کر دیا جائیگا۔ برطانوی اخبار کو انٹر ویو میں حسین حقانی نے کہا کہ طاقت ور اداروں نے انہیں غدار قرار دیا ہے ۔ انہیں خدشہ ہے کہ وہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی طرح قتل کردیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر الزامات حکومت کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔ سابق سفیر نے کہا کہ انہیں صدر اور وزیر اعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ اور وہ خود پر عائد الزامات کا سامنا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حسین حقانی نے کہا کہ اگر ضروررت محسوس ہوئی تو وہ تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونگے۔