بناسپتی ایسوسی ایشن کی جانب سے آئل ٹینکرز کو خوردنی تیل کی سپلائی بند ہونے کے بعد مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جبکہ پورٹ قاسم پر خوردنی آئل ٹینکرز کا احتجاج دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
بناسپتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبد الوحید نے بتایا کہ پورٹ قاسم پر خوردنی تیل کے تین ٹینکر نذر آتش کیے جانے بعد ملک بھر میں گھی اور تیل بنانے والے کارخانے احتجاجا بند کر دیے گے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گھی اور تیل کی یومیہ پیداوار دس ہزار ٹن اور ملکی طلب نو ہزار ٹن ہے اور گھی مل مالکان کی ہڑتال کے باعث پانچ دن سے مارکیٹ میں گھی اور تیل کی سپلائی بند ہے۔ جس سے مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ کارخانے بند رہنے سے پچاس ہزار ٹن گھی اور تیل کی پیداوار نہیں ہو سکی ہے۔