گیس کی قیمتوں میں کمی کے خلاف ہڑتال

GAS Price

GAS Price

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں کمی کے خلاف ہڑتال شروع کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن بند کردئیے گئے ہیں۔

آل پاکستان سی این جی ایسویس ایشن کا موقف ہے کہ موجودہ قیمتوں پر کاروبار کو جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ہے لہذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی کی فی کلو قیمت میں 20روپے کمی کے احکامات جاری کیے گئے مگر اوگرا نے اپنی طرف سے فی کلو گیس کی قیمت میں اکتیس روپے کمی کر دی۔غیاث پراچہ نے اوگرا کو عوام کے ریلیف کے نام پر بلیک میل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔