پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان جنوبی کوریا میں آج باضابطہ ملاقات ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز جنوبی کوریا میں بین الاقوامی جوہری کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی ۔
وزیر اعظم گیلانی نے امریکی صدر کو پاکستانی عوام کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکہ سے تعلقات کے بارے میں پالیسی کی منظور پارلیمنٹ دے گی۔ آج ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔