ہالی ووڈ باکس آفس پر ویمپائرز کا راج دوسرے ہفتے بھی برقرار

Vampires Foil

Vampires Foil

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ باکس آفس پر ویمپائرز کا دوسرے ہفتے بھی راج قائم ہے۔ ٹوائیلائٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو نے امریکا میں مزید چونسٹھ ملین ڈالر کابزنس کرلیا ہے۔ ویمپائرز کی محبت پر مبنی فلم نے گزشتہ ہفتے ریلیز کے پہلے پانچ روز میں ایک سو اکتالیس ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے پریڈ اس فلم کی مقبولیت کے لیے اہم رہی۔ اور چھٹیوں کیباعث کرسٹین اسٹورٹ اور رابرٹ پیٹنسن کی نئی فلم کو دیکھنے کیلیے سینماگھروں میں رش رہا۔ اس طرح فلم نے دس روز میں صرف امریکا میں دو سوستائیس ملین ڈالر کا بزنس کرلیا۔

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسکائی فال اس ہفتے بھی دوسرے نمبر پر رہی۔ اور فلم نے امریکا اور کینیڈا میں اکیاون ملین ڈالر کابزنس کیا۔ جبکہ اسٹیون سپیل برگ کی ابراہم لنکن پربنائی گئی فلم تیسرے نمبر پر رہی جس نے چونتیس ملین ڈالر کا بزنس کیا۔ رائز آف دی گارڈین چوتھے نمبر پر آئی جس نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی بتیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔