ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے اپنی سوانح عمری کی رونمائی کی ۔شوارزنیگر کے گزشتہ برس ایک سکینڈل کی زد میں اینے سے ان کی دو دہائیوں کی شادی طلاق پر ختم ہوئی ہے ،جس کے بعد اب انہوں نے اپنی سوانح عمری کی رونمائی کی ہے جس کا بنیادی مقصدعوام کی نظر میں اپنے بارے پائی جانیوالی غلط فہمی دور کرنا ہے ۔اس موقعے پرانہوں نے شوارزنیگر انسٹی ٹیوٹ فار سٹیٹ اینڈ گلوبل پالیسی کی بنیاد رکھی اور اس کے لئے اپنی جیب سے بیس لاکھ ڈالرز دیئے۔