لاس اینجلس (جیوڈیسک)ٹریفک حادثے کے مقدمے میں ملوث ہالی وڈ سٹار لنزے لوہان نے لاس اینجلس کی عدالت نے بے قصور قرار دے دیا۔
اپنی حرکتوں کی وجہ سے عدالتوں کے چکر لگانے والی امریکی اداکارہ لنزے لوہان کو لاس اینجلس کی عدالت نے ٹریفک حادثے کے مقدمے میں بے قصور قرار دے دیا۔ لنزے لوہان پر الزام تھا کہ انھوں نے بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک ٹرک کو ٹکر ماری تھی۔
لنزے لوہان کو اس مقدمے میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر جیل بھی جانا پڑا تھا لیکن اب عدالت نے مقدمے کی تفصیلی سماعت کے بعد انھیں بے قصور قرار دے دیا۔