ہالی وڈ (جیوڈیسک) انگریزوں کو تامل سمجھ آئے نہ آئے گانا خوب بھائے ہالی ووڈ تھری ڈی فلم لائف آف پائی کے تامل گانے نے آسکرایوارڈ میں نامزدگی حاصل کر لی۔
بھارت میں تامل زبان میں گلوکارہ جے شری نے لوری گائی جس کی گونج امریکا تک گئی تھری ڈی فلم لائف آف پائی کے تامل ورژن کیلئے گلوکارہ جے شری کو ڈائریکٹر آنگ لی نے لوری بنانے کو کہا۔ وہ لوری لکھتے لکھتے مدھر آواز میں گاتی بھی رہیں۔ فلم کی شروعات سے اختتام تک یہی لوری سنائی دی ہے۔
انگریزوں کو تامل لوری سمجھ آئے نہ آئے مزا ضرور آئے اس لئے تامل زبان کی میٹھی میٹھی لوری کو بیسٹ اوریجنل سانگ کی کیٹیگری میں نامزد کر لیا۔ گلوکارہ جے شری مائیکل ڈانا کے ساتھ نامزد ہوئی ہیں۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی تامل گانے کو آسکر نامزدگی حاصل ہوئی ہو۔ اس پر تو آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان بھی ہو گئے دنگ انھوں نے اس قدر خوبصورت گانا گانے اور آسکر ایوارڈ میں نامزد ہونے پر جے شری کو دی مبارکباد۔