ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک سے برابر

Hockey Champions Trophy

Hockey Champions Trophy

میلبورن (جیوڈیسک) میلبورن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ 1-1 سے برابر ہو گیا۔آج کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں۔

دونوں ٹیموں نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا ۔ انگلینڈ نے ایک گول کی برتری حاصل کی جو پہلے ہاف کے اختتام تک جاری رہی، دوسرے ہافت میں مقابلہ زیادہ دلچسپ ہو گیا ۔ میچ کے اختتامی لمحات میں کیویز نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ ایک ایک کے برابر سکور پر میچ ختم ہو گیا۔