روایتی اور کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے پاک بھارت دو روزہ مذاکرات کا دور آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ منورسعید بھٹی پاکستانی وفد جبکہ وائے کے سنہا بھارتی وفد کی نمائندگی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر دونوں ہمسایہ ممالک باہمی اعتمادسازی سے متعلق اقدامات پربات چیت کریں گے کیمیائی ہتھیاروں پر پاک بھارت مزاکرات چارسال کے بعدہورہے ہیں مزاکرات کا چوتھا اورپانچواں دور ممبئی حملوں سے قبل ہوا تھا۔