اسلام آباد: (جیو ڈیسک) جیف جسٹس اف پاکستان افتخار محمد جودہری کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان افتخار نے کہا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں اور ہر الزام کو جھوٹا ثابت کروں گا۔
ارسلان افتخار نے کہا کہ ان کا ٹیلی کام کے شعبے میں کاروبار ہے اور گزشتہ سال تقریبا 22 لاکہ اور آخری سال تقریبا 35 لاکہ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی دل کا حال نہیں جانتے۔ اگر کسی نے ان کے خلاف کوئی سازش کی ہے تو وہ کامیاب نہیں ہوگی اور سے سے بڑا منصوبہ ساز اللہ تعلی ہیں۔
ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ اگر وہ قصور وار ہوتے تو ملک سے فرار ہو چکے ہوتے لیکن وہ عدالت کے سامنے موجود ہیں اور جو شخص اس وقت چیف جسٹس اف پاکستان ہے وہ کسی سے رعایت نہیں کرتا۔ ارسلان افتخار نے کھلے لفظوں میں کہا کہ ان کی کبھی بھی ملک ریاض حسین سے نہ ملاقات ہوئی اور نہ ہء وہ کبھی ان کے دفتر گئے ہیں۔