نیپال (جیوڈیسک) نیپال میں مناسلو چوٹی پر تقریباً ایک ہفتہ قبل برفانی تودے سے ہلاک ہونیوالے چار فرانسیسی کوہ پیماؤں کی لاشیں ہفتہ کو پیرس پہنچ گئیں۔یہ بات چارلس ڈیگال ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتائی۔ دو گائیڈ اور دو کوہ پیما ہلاک ہونیوالے آٹھ افراد میں شامل تھے۔
جو گزشتہ اتوار کو ہمالیہ کی آٹھ ہزار 156 میٹر بلند چوٹی کی ایک طرف اپنے کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونیوالے دو دیگر افراد ہسپانوی جرمن اطالوی اور نیپال کا ایک گائیڈ شامل تھا۔ تین کوہ پیماں جن میں دو فرانسیسی اور ایک کینیڈین شامل ہیں لاپتہ ہیں اور جن کے بارے میں ہلاک ہونے کا یقین ہے۔ ان افراد کی آخری رسومات فرنچ الپائن کے گاں شامونیکس میں منگل کو ادا کی جائیں گی۔