امریکہ(جیوڈیسک)امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلیری کلنٹن نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے وزارت خارجہ کے منصب سے سبکدوش ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ وہ اب اپنی گھریلو زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات ابھی ختم ہوئے ہیں۔
ہم کوئی دعوی نہیں کرنا چاہتے مگر اسرائیل، فلسطین اور دیگر معاملات پر جاری امریکی پالسیی تبدیل نہیں ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بن غازی میں امریکی سفیر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔