دبئی : (طاہر منیر طاہر) یوسف رضا گیلانی کے جانے سے کرپشن کا سلسلہ یہاں تھوڑی دیر کے لئے رکا راجہ پرویز اشرف کے آنے سے وہیں سے شروع ہوگیا ہے ۔ سابقہ وزیر اعظم نے جتنی کرپشن اپنے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں کی اس سے بھی زیادہ کرپشن راجہ پرویز اشرف سے 240دنوں میں ممکن ہے۔ یہ ہماری بدقستمی ہے کہ ملک کرپشن سے آزاد ہوتے ہوتے رہ گیا اور ایک بار پھر کرپشن زدہ لوگوں کے ھتھے چڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ امارات کے سیکرٹری فنانس ملک دوست محمد اعوان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا وزیر اعظم بننا ملک کی بدقستمی ہے۔
Raja Pervez Ashraf
نیب زدہ شخص ملک کی تقعیر کیا سنوارے گا۔ جبکہ راجہ پرویز اشرف غلط اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے پہلے ہی بدنام ہیں۔لوڈ شیڈنگ ان سے نہ پہلے ختم ہوئی اور نہ ہی اب ختم کرسکیں گے بلکہ اب کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کرپشن کرکے حکومت کے خاتمہ پر ملک چھوڑ کر بھاگیں گے۔ ملک دوست محمد اعوان نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم کا حلف اٹھانے سے قبل اور بعد ملک کے سب سے بڑے مسئلہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے بارے کوئی حتمی بات نہیں کی بلکہ پرانے بیانات ہی دھرائے ہیں جسے سن سن کر لوگوں کے کان پک چکے ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشر ف صدر آصف علی زردار کیلئے قربانی کا دوسرا بکرا ثابت ہوں گے اور وہی کریں گے جو حکم ایوان صدر سے آئے گا۔ ملک دوست محمد اعواب بت کہا کہ راجہ پرویز اشرف کے حالیہ اثاثے عوام کے سامنے لائے جائیں اور جن الزامات میں راجہ پرویز اشرف ملوث ہیں ان کی تحقیقات کی جائے۔ اور ان سے سوئس حکام کو خط لکھوایا جائے جو سابقہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نہیں لکھا تھا۔