ہمیں قربانیوں کا صلہ گولیاں اور بم دھماکوں کی شکل میں مل رہا ہے :سید ندیم عباس
Posted on April 9, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ : شیعہ علماء کونسل تحصیل کھاریاں کے صدر سید ندیم عباس نے گلگت بلتستان کی تازہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کے لیے دی گئیں قربانیوں کا صلہ گولیاں اور بم دھماکوں کی شکل میں مل رہا ہے ، جبکہ وفاقی حکومت چاروں صوبوں سمت امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، ہم مکتب اہل بیت کے پیر کاروں نے ہر دور مین سر زمین پاکستان کے دفاع کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا اور آئندہ بھی ملکی سلامتی و استحکام کے لیے اپنی جانیں قربان کریں گے ، لیکن بدقسمتی سے انہیں اس جذبہ حب الوطنی کا صلہ شعیان حیدر کرار کو موت کے گھاٹ اتار کر مل رہا ہے ، وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شعیان حیدار کرار کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو فوری طور پر مستعفی ہو جائے چاروں صوبوں میں بلوچستان میں سندھ میں ، خیبر پختونخواہ میں امور خاص کر پنجاب میں بھی شیعہ ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے ، یہ ملک ہم نے بتایا تھا ہمیں مجبور کر دیا گیا ہے ، ہم ادنیٰ قیادت کے کہنے پر اسلام آباد کی طرف مارچ کا رواں جلد کریں گے ۔