ہم پنجاب کولسانی بنیادوں پر کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے:میاں محمد اسلم

ڈنگہ:پاکستان مسلم لیگ ن ڈنگہ کے سابق صدر و چئیرمین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کولسانی بنیادوں پر کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے،پیپلز پارٹی اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے لسانی بنیادوں پر پنجاب کو تقسیم کرنا چاہتی ہے ،ہم ایسے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئے صوبوں کے حق میں ہے لیکن صوبے لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں،صوبہ پنجاب پاکستان کے وقار کی علامت ہے پنجاب کی لسانی بنیادوں پر تقسیم سے پاکستان کی وحدت کو خطرہ ہے پاکستان اس وقت مشکلات میں گھرا ہوا ہے توانائی کے بحران نے پاکستان کو 50سال پیچھے دھکیل دیا ہے حکمران جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل کی طرف توجہ دیں اور ان کی حالت کو بہتر سے بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں