ہنگری کے سابق وزیراعظم گرفتار

Hungary PM

Hungary PM

ہنگری میں پولیس نے سابق وزیر اعظم اورحزب مخالف سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاستدانوں کو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے پر گرفتار کرلیا۔  ان رہنماوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انھوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی ۔یہ رہنما تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔