حکومت نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے بجائے اس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبہ کو سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق خصوصی سمری تیار کی جا رہی ہے جو نجکاری بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ سمری میں الیکٹریکل کمپلیکس کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرمایہ کاری کی جائے گی۔ نجکاری بورڈ اس سلسلے میں سرمایہ کاری کے حجم کی منظوری بھی دے گا تاکہ ڈیجیٹل میٹر، ہیوی ٹرانسفارمر اور گرڈ اسٹیشن کے آلات کی تیاری کیلئے کمپلیکس کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے۔