یعقوب قادری کے قتل پر سنی اتحاد کونسل کا کل ملک بھر میں پرامن احتجاج کا اعلان

Jacob Qadri

Jacob Qadri

نواب شاہ میں مولانا یعقوب قادری کے قتل پر سنی اتحاد کونسل نے کل ملک بھر میں پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔ مولانا یعقوب قادری کی نمازجنازہ کل اداکی جائے گی۔ نواب شاہ کے علاقے موہنی بازارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سنی اتحاد کونسل اور جماعت اہلسنت کے مرکزی نائب صدر مولانا یعقوب قادری زخمی ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئیدم توڑ گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق یعقوب قادری کوچار گولیاں لگیں۔۔اطلاع ملتے ہی سنی اتحاد اور جماعت اہلسنت کے رہنماں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد اسپتال پنہچ گئی۔۔ جنھوں نے واقعے کی شدید مذمت کی۔ مولانا یعقوب قادری کے قتل پر شہر میں کشیدگی پھیل گئی اور مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ انجمن تاجران نے سوگ میں شہر بند کردیا۔۔ انجمن تاجران، سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔